حزیں صدیقی ملتا ہے لاشعور سے جلوہ شعور کو۔۔۔حزیں صدیقی

مہ جبین

محفلین
ملتا ہے لاشعور سے جلوہ شعور کو
منظر میں روشنی پسِ منظر سے آئی تھی

کون آبسا ہے پاس کے گھر میں کہ رات پھر
جھنکار چوڑیوں کی برابر سے آئی تھی

کل رات آسمان پہ کیا قتلِ عام تھا
چیخوں کی گونج چاند کے اندر سے آئی تھی

دریا کے راز لے کے جو کل ہوگئی فرار
وہ آبدوز کس کے سمندر سے آئی تھی

تھی اِک غریبِ شہر کی وہ خاک دوستو
لپٹی ہوئی جو دامنِ صرصر سے آئی تھی

حزیں صدیقی

انکل الف عین کی شفقتوں کی نذر

والسلام
ِ
 
الف عین

لائبریرین
ای بک میں بطور مرتب پہلا نام مہ جبین کا ہے، اس کے بعد محمد امین۔ تدوین اور ای بک کی تشکیل میں حسب معمول میرا نام ہے۔ جو محض اس وجہ سے ہے کہ کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ ہو تو اکیلا میں الزام قبول کروں!!
 
انکل آپ اردو ادب کی بے مثال او ر پر خلوص خدمت کر رہے ہیں ، آپ جیسے ادب نواز ، سخن فہم اور سخن دوست لوگوں کی انتھک کاوشوں نے ادب کی ترویج و ترقی میں بہت اہم کرداار ادا کیا ہے
اللہ آپ کو عزت و شہرت کے بامِ عروج پر پہنچائے آمین
 
مہ جبین

محفلین
ای بک میں بطور مرتب پہلا نام مہ جبین کا ہے، اس کے بعد محمد امین۔ تدوین اور ای بک کی تشکیل میں حسب معمول میرا نام ہے۔ جو محض اس وجہ سے ہے کہ کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ ہو تو اکیلا میں الزام قبول کروں!!
انشاءاللہ کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا
 
Top