یہ عمر بھر کی مسافت ہے، دل بڑا رکھنا کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں احمد فراز
جاسمن لائبریرین جنوری 27، 2023 #1 یہ عمر بھر کی مسافت ہے، دل بڑا رکھنا کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں احمد فراز
شمشاد لائبریرین جنوری 28، 2023 #2 بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا خالد شریف
علی وقار محفلین جنوری 28، 2023 #3 ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھا وہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا انجم رہبر
سلیم ستار محفلین جنوری 28، 2023 #4 تو نے بچھڑ کےاپنے سر الزام لے لیا ورنہ فراز کا تو یہ رونا سدا کا تھا
جاسمن لائبریرین جنوری 21، 2024 #5 بچھڑنے سے ذرا پہلے دلائل دے رہا تھا وہ مکمل ہجر بہتر ہے، ادھورے اک تعلق سے
خورشیداحمدخورشید محفلین جنوری 21، 2024 #6 تری آنکھوں کے دریا کا اُترنا بھی ضروری تھا محبت بھی ضروری تھی، بچھڑنا بھی ضروری تھا