جاسم محمد
محفلین
ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین کے تحت فرائض انجام دیتے رہینگے: آرمی چیف
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی امن واستحکام قومی اداروں اور افواج پاکستان کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی، بیرونی سیکیورٹی صورتحال، قومی سلامتی اور جیو سٹریٹجک حالات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں داخلی سلامتی اور کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر حال میں ملک کا دفاع کریں گے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین کے تحت فرائض انجام دیتی رہے گی۔ افواج پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی امن واستحکام قومی اداروں اور افواج پاکستان کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔