زین
لائبریرین
اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی ہے ۔ اس سے قبل آرمی چیف اور وزیراعظم کے مابین بھی ملاقات ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں کے بعد صوبہ پنجاب میں نافذ گورنر راج ہٹانے اور ججز کی بحالی سے متعلق اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران وزیراعظم گیلانی سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز لیگ کے سربراہ میاں شہباز شریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے ۔
ادھر کوئٹہ میں ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور شریف برادران کے مابین مفاہمت کی کوششوں میں مصروف وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے ۔
رابطہ کرنے پر وکیل رہنماء علی احمد کرد نے بتایا کہ تاحال حکومت کی جانب سے وکلاء سے کوئی رابطہ نہیںکیا گیا ہے ۔
جب کہ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے ججز کی بحالی اور گورنر راج ہٹانے کی اطلاعات کے بارے میںکہا ہے کہ اب تک ایسا کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا ہے ۔