ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے

فخرنوید

محفلین
ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے رات 53-1 کے وقت پر ،لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شمالی پنجاب،صوبہ سرحد،بلوچستان اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت فیصل آباد،لاہور،ملتان،مانسہرہ،پشاور،مالاکنڈ،مردان ،کوہاٹ،مظفر آباد اور ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
جس کی شدت4۔6 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی تقریبآ 180 کلومیٹر تھی۔ ابھی تک کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
22-10-09-news-76.gif
 
محمد نعمان

محفلین
ہارپ ٹیسٹس ہیں، فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ ہارپ ٹیسٹ کیا چیز ہے؟؟/ ویسے تو اس کے بارے مین سنا ہے پر یہ معلوم نہیں کہ یہ ہے کیا۔۔۔یوں تو 'برادری' اور بہت سے ٹیسٹ کر رہی ہے پر ہارپ ٹیسٹ لگتا ہے کچھ زیادہ ہی بڑے پیمانے کا ٹیسٹ ہے؟
لگتا ہے سارے زمانے کی مسیبتیں پاکستان پہ منڈلا رہی ہیں۔۔۔۔
اللہ ہماری اور تمام امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے امین۔
 
arifkarim

معطل

میں یونیورسٹیز کی نام نہاد ریسرچ کا دعوے دار نہیں ، اسلئے ہر شخص اپنا دماغ لڑا کر ریسرچ کر سکتا ہے۔ سائنس کو تحقیق کی حد تک رکھیں، مذہب نہ بنائیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=13644
 
سائنس کو سائنس رکھیں مزہب کو مذہب رکھیں دنیا کو دنیا رکھیں آخرت کو آخرت رکھیں۔۔۔۔۔
یہ ممکن ہی نہیں کہ دین اور انیا کو الگ کیا جا سکے۔۔۔۔دونوں لازم و ملزوم ہیں۔۔۔۔۔۔
مزہب سے کٹ کر دنیا اور دنیا سے کٹ کر مذہب اسلام کا شعار نہیں۔۔۔۔۔۔
ہاں اگر کوئی وجہ ہے بقول آپکے haarp ٹیسٹ کی اور اس زلزلے کے ربط کی تو پھر بیان کیجیئے۔۔۔
ورنہ مان لیجیئے کہ آپ غلط جگہ پہ غلط بیان دینے کے عادی ہیں۔۔۔
 
جناب چین میں‌آنے والا زلزلہ بھی ہارپ ٹیسٹ کا نتیجہ تھا:
اس زلزلہ سے ٹھیک آدھے گھنٹہ قبل اسی علاقہ میں آسمان پر رنگ برنگی روشنیاں دیکھی گئی، اور ایک کیمرے سے نہیں بلکہ متعدد مختلف لوگوں نے اسکو رجسٹر کیا۔ بعد ازاں ایک "ہیٹر" سیٹلائیٹ کی ویڈیو بھی اسی مقام پر ریکارڈ کی گئی۔ کیا یہ سب محض اتفاق ہے؟

اب آپکو نہیں ماننا تو نہ مانیں مگر یہ بتائیں‌کہ 1994 (جب سے ہارپ آفیشل وجود میں‌آیا ہے) کے معاً بعد سے دنیا میں‌آنے والے زلزلوں کی تعداد اتنی زیادہ کیوں ہو گئی ہے؟
quakes.jpg

b084.gif
اورجی ہاں، ہارپ خود ساختہ زلزلے اور سونامی پیدا کر سکتا ہے، طوفان لا سکتا ہے:
 
مدیر کی آخری تدوین:

زیک

مسافر
اگر ہم 5.0 یا اس سے زیادہ magnitude کے زلزلے دیکھیں تو وہ نہیں بڑھے جیسا کہ آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کم شدت کے زلزلوں کی تعداد میں اضافہ اصل میں ہماری measurement sensitvity کا نتیجہ ہو کہ اب ہم چھوٹے زلزلے بھی ناپ سکتے ہیں؟

یہ بھی یاد رہے کہ عارف شدید زلزلوں پر ہارپ کا نتیجہ ہونے کا الزام لگا رہا ہے مگر شدید زلزلوں کی تعداد میں تو کوئ اضافہ نہیں ہوا۔
 
ہو سکتا ہے آپکے "اعداد و شمار" درست ہوں۔ مگر ٹارگٹڈ زلزلے جنکا تعلق اور اثر سیدھا ان ممالک کی سیاست سے پڑتا ہے، بہت بڑھ چکے ہیں۔
 
محمد نعمان

محفلین
میں اس تھیوری سے ضرور متفق ہوں جو کہ arifkarim پیش کرتے ہیں۔
بھلے ہی کوئی واضح ثبوت اس کے حق میں نہ ملے۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ یہود اور نصاریٰ (نصاریٰ بھی یہود کے ہاتھوں میں اور اشاروں پر) مسلسل سازشوں اور ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں۔
 
Top