ملک بھر میں ڈینگی کی وبا؛ 10 ہزار مریضوں میں وائرس کی تصدیق

جاسم محمد

محفلین
ملک بھر میں ڈینگی کی وبا؛ 10 ہزار مریضوں میں وائرس کی تصدیق
ویب ڈیسک اتوار 22 ستمبر 2019
1817131-pindi_denguehspitalxx-1569135738-783-640x480.jpg

بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے 10ہزار مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 10ہزار ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، پنجاب میں ڈینگی کے 2363، سندھ 2258 جب کہ خیبر پختونخوا میں 1514 مریض ہیں، پنجاب میں 70 فیصد ڈینگی مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے۔ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی صورتحال پر مکمل نظر ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا ہے جب کہ صوبے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نجی اسپتالوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو
ویب ڈیسک پير 23 ستمبر 2019
اسپتالوں میں داخل ڈینگی مریضوں کی تعداد 496 ہوگئی، ڈینگی رسپانس یونٹ

پشاور: پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوتا جارہا ہے اور اس وقت اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 500 کے قریب ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 109نئے ڈینگی کے متاٹرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2614ہوگئی ہے، پشاور میں 57 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، نئے کیسز کے بعد صرف پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1527ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اسپتالوں میں 400 کے قریب مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے، ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو میں 2، بنوں اور بٹگرام میں 3 , 3, بونیر میں 1 جب کہ چارسدہ کے اسپتال میں 2 نئے مریض لائے گئے۔
 
Top