ملک ریاض کا تیار شدہ انٹرویو

آبی ٹوکول

محفلین
آپ بات کر رہے ہیں کہ چیف جسٹس صاحب چیئرمین پیمرا کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ اپنی صفائی پیش کریں۔
مگر میرا سرے سے یہ پوائنٹ ہی نہیں تھا۔ میں نے جو باتیں کی ہیں، ان میں دو اہم نکات یہ ہیں:۔

1۔ چیف جسٹس صاحب نے کیسے یہ فرد جرم عائد کی عدلیہ کے خلاف "سازش" کی جا رہی تھی؟
یاد رکھئیے عدالت کے پاس "اختیارات" ہیں سو موٹو ایکشن کے، اور متعلقہ فریقین کو طلب کرنے کے، اور فیصلہ کرنے کے ۔۔۔ ۔ مگر اسکے پاس ہرگز "فرد جرم" عائد کرنے کے اختیارات نہیں ہیں۔ ایک عام حالت میں کی جانے والی "فرد جرم" اور عدالت کی اپنی "فرد جرم" میں بہت فرق ہے۔

2۔ اور دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اگر عدالت میں کیس ہے تو اسکے میڈیا ٹرائل پر پابندی ہے ۔۔۔ ۔ تو پھر چیف جسٹس کو یہ پابندی فقط اور فقط اس وقت کیوں یاد آئی جب انکا اپنا کیس میڈیا میں آیا؟ انہیں پیمرا چیئر مین کو طلب کرنا اُس وقت یاد کیوں نہیں آیا جب سینکڑوں دوسرے کیسز میں مسلسل کیس عدالت میں ہونے کے باوجود لوگوں کا میڈیا ٹرائل ہوتا رہا اور چیف جسٹس صاحب اسی میڈیا کی آزادی کے گن گاتے رہے؟
وہی پرانے گھسے پٹے جملے یہ جو کیا تو وہ کیوں نہیں کیا اس وقت جو کیا تو اس وقت کیوں نہ کیا تھا اب جو کیا تو تب کیوں نہ کیا تھا وغیرہ وغیرہ
او چھڈو جی تے مینوں ایہہ دسو کے معافی دین دا کی رکھیا جئے میں تے ایویں توہاڈے نال سنگ پھنسا بیٹھاں واں ؟؟؟؟
ویسے ایک بات ہے ملک کہ سپریم ادارے کو تو اتنا بھی اختیار نہیں کہ ایک ادارے کہ خلاف ہونے والی سازش کو بو کو سازش بھی کہہ سکے مگر ہماری مہوش بہنا کو فل اختیار ہے کہ جس کو جو جو مرضی آئے کہتی چلی جائیں اور اگر ان کہ منہ سے کوئی بات نکل جائے تو وہ انصاف و دیانت کا تقاضا بھی ہو اور فریق مخالف کو صفائی دینے کا موقع بھی کہلائے فیا للعجب
 

آبی ٹوکول

محفلین
ویسے مہوش بہنا درج زیل میں طلعت حسین کا پروگرام ضرور دیکھیئے گا ہوسکتا ہے کہ اس سے آپ کو آپ کے سوالوں کا کسی حد تک جواب مل جائے مگر جو سوال اس پروگرام میں اٹھائے گئے ہیں ان سوالوں کے جواب کو بھی تلاشنا ہوگا ۔۔۔۔ والسلام

 

مہوش علی

لائبریرین
ویسے مہوش بہنا درج زیل میں طلعت حسین کا پروگرام ضرور دیکھیئے گا ہوسکتا ہے کہ اس سے آپ کو آپ کے سوالوں کا کسی حد تک جواب مل جائے مگر جو سوال اس پروگرام میں اٹھائے گئے ہیں ان سوالوں کے جواب کو بھی تلاشنا ہوگا ۔۔۔ ۔ والسلام


ویڈیو کا شکریہ۔
میری رائے میں بہرحال یہ بات کا بتنگڑ بنایا جا رہا ہے۔ نہ مہر بخاری کا انٹرویو پلانٹڈ تھا، اور نہ ہی کوئی سازش تھی، بلکہ یہ انکی کوشش تھی کہ ملک ریاض نے جو کچھ بیانات دینے ہیں، وہ سامنے لائے جائیں۔
طلعت کی ویڈیو بذات خود اس بات کا ثبوت ہے کہ دوسری طرف چیف جسٹس کے حامی حضرات کھل کر فریق مخالف کا "میڈیا ٹرائل" کر رہے ہیں اور یہ "پلانٹڈ" ٹرائل سے کچھ مختلف نہیں۔

آپ کو شاید اس بات پر شکایت نہیں، مگر مجھے ہے کہ طلعت اور حامد میر وغیرہ کھل کر "بغیر ثبوت" اور "بغیر فریق کو اپنی صفائی پیش کیے کھل کر "سازش" کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ انکا پورا پروگرام اس الزام پر بنیاد کر رہا ہے۔ اب چاہے یہ چیف جسٹس ہوں یا پھر یہ میڈیا والے، انہیں پہلے یہ "میڈیا ٹرائل" کرنے سے قبل اپنے اس الزام کو ثابت کرنا ہو گا۔ پر افسوس کہ اپنی باری یہ تمام انصافی اور اخلاقی تقاضوں کو بھول جاتے ہیں۔

صرف ملک ریاض کا مسئلہ نہیں۔۔۔۔۔ کیا یہ حقیقت نہیں کہ اس سے قبل بھی جب بھی میڈیا میں کچھ لوگوں کو پی پی پی حکومت یا زرداری یا کسی پر بھی کوئی الزام لگانا ہوتا تھا تو کھل کر انہیں بالکل ملک ریاض کی طرح میڈیا میں آ کر اپنا مؤقف بیان کرنے کی کھلی چھٹی دی جاتی تھی؟ یہی طلعت ہو یا حامد میر ہو یا انصار عباسی۔۔۔ کیسز چاہے عدالتوں میں موجود ہوں یا نہ ہوں، مگر یہ کھل کر کیسز ڈسکس کر رہے ہوتے تھے۔

یہاں پر فقط دوغلے رویے دکھائے جا رہے ہیں۔ اسی لیے میں ان سے متفق نہیں ہوں۔ جس کی لاٹھی اسکی بھینس والی بات ہے۔

I agree , Arsalan ch kay khilaf baat ki tu aaj supreme court ko Media ki corruption ka khiyal aa gya .. yeah media jab MOSA giliani ka baap bol raha tha kay media should stop doing program on him becoz there is no PROOF .. tab tu Chief saab nay Media ko nahi ruka ... hypocrisy of chief saab .. apnay betay par baat ayi tu aaj Media bhi bura lagnay laga...
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ ہے حامد میر کا پروگرام جو کہ الیکشن سے قبل اس نے شیخ رشید کے خلاف ٹی وی پر کیا

اب اپنے دل سے گواہی دیجئے کہ کیا یہ "پلانٹڈ" نہیں تھا؟ مجھے تو یہ پروگرام ملک ریاض کے پروگرام سے کئی گنا زیادہ پلانٹڈ اور غلط لگا تھا۔
مگر اس پر "انصاف" کے ٹھیکیدار چیف جسٹس صاحب کے منہ سے کیا کوئی ایک "کراہ" بھی نکلی؟
پر آج جب اپنی باری آئی تو کراہ تو ایک طرف رہی، چیف جسٹس صاحب کو بغیر تحقیق کیے "سازشیں" نظر آنی لگی ہیں۔

یہ ہیں وہ ڈبل سٹینڈرڈز جنہیں ہمیں اپنی زندگی میں داخل نہیں ہونے دینا چاہیے۔
 

پپو

محفلین
اللہ بچائے یہ بھیانک چہرے اور سادہ دل عوام جن کو اپنا ہمدرد جان کر لوگ اپنی تکالیف کا حل ڈھونڈنے ان کے پاس جاتے ہیں
مجھے ساغر مرحوم کا ایک شعر یاد آ رہا ہے

بے وجہ تو نہیں ہیں چمن کی تباہیاں
کچھ باغبان ہیں برق و شرر سے ملے ہوئے
 
اللہ بچائے یہ بھیانک چہرے اور سادہ دل عوام جن کو اپنا ہمدرد جان کر لوگ اپنی تکالیف کا حل ڈھونڈنے ان کے پاس جاتے ہیں
مجھے ساغر مرحوم کا ایک شعر یاد آ رہا ہے

بے وجہ تو نہیں ہیں چمن کی تباہیاں
کچھ باغبان ہیں برق و شرر سے ملے ہوئے
باس !
اتنے بھی سادہ دل نہیں ۔ دودھ گندا ہے تو دہی گندی ہے ناں :rollingonthefloor:
 
دوست زیادہ تر لوگ سادہ دل ہی ہیں تبھی تو دیکھ نہیں رہے ایک دفعہ ذبیح ہونے کے بعد دوبارہ گردن آگے کر دیتے ہیں
نہیں جان ایسا نہیں ہے ، زیادہ لوگ گندے ہیں ۔گردن آگے کرنے کی قیمت سود سمیت وصول لیتے ہیں۔جس سے نئی گردن خرید لیتے ہیں۔
ایسی میری سوچ ہے ۔ :)
 

پپو

محفلین
نہیں جان ایسا نہیں ہے ، زیادہ لوگ گندے ہیں ۔گردن آگے کرنے کی قیمت سود سمیت وصول لیتے ہیں۔جس سے نئی گردن خرید لیتے ہیں۔
ایسی میری سوچ ہے ۔ :)
سوچ پر پہرہ نہیں ہوتا مگر بھائی ذرا سوچو جس کو اپنی ذات کا شعور نہ ہو وہ دوسرے کے بارے میں کیا سوچے گا ہمارے بد نصیبی یہی ہے کہ ہم نے ان کو صاحب رائے مان لیا ہے جو اس قابل نہیں ہر آدمی صاحب رائے نہیں ہوتا مگر اس کا ووٹ ہوتا ہے
 
سوچ پر پہرہ نہیں ہوتا مگر بھائی ذرا سوچو جس کو اپنی ذات کا شعور نہ ہو وہ دوسرے کے بارے میں کیا سوچے گا ہمارے بد نصیبی یہی ہے کہ ہم نے ان کو صاحب رائے مان لیا ہے جو اس قابل نہیں ہر آدمی صاحب رائے نہیں ہوتا مگر اس کا ووٹ ہوتا ہے
اسطرح تو آپ جمہوری نظام کوہمارے لئےمناسب نہیں مان رہے ۔ صحیح سمجھا میں ؟؟؟ :rolleyes:
 
وَإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ اللّهِ إِن يَتَّبِعُونَ إِلاَّ الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلاَّ يَخْرُصُونَ
اور اگر تو زمین میں (موجود) لوگوں کی اکثریت کا کہنا مان لے تو وہ تجھے اﷲ کی راہ سے بھٹکا دیں گے۔ وہ (حق و یقین کی بجائے) صرف وہم و گمان کی پیروی کرتے ہیں اور محض غلط قیاس آرائی (اور دروغ گوئی) کرتے رہتے ہیں
 

پپو

محفلین
اسطرح تو آپ جمہوری نظام کوہمارے لئےمناسب نہیں مان رہے ۔ صحیح سمجھا میں ؟؟؟ :rolleyes:
بالکل درست ہے آپ نے درست مطلب لیا میری بات کا اور حقیت بھی یہی ہے اگر موقع ملے تو علامہ صاحب کی نظم ابلیس کی مجلس شورہ پڑھنا اس میں جمہوریت کا بالکل درست نقشہ سامنے آ جائےگا جیسا بھائی محمود غزنوی نے اوپر قرآن کی آیت کا حوالہ دیا اکثریت کبھی درست پر نہیں ہوتی اسی کا حوالہ دےدے کر ہمارے حکمران ہماری یہ حالت کر رہے ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں عوام نے چنا ہے جو شخص اپنا سوٹ خود نہیں خرید سکتا وہ حکومت بنانے کا مشورہ دے رہا ہے

جمہوریت اِک طرز حکومت ہے کہ جس میں.
بندوں کو گِنا کرتے ہیں، تولا نہیں کرتے
 

محمداحمد

لائبریرین
بالکل درست ہے آپ نے درست مطلب لیا میری بات کا اور حقیت بھی یہی ہے اگر موقع ملے تو علامہ صاحب کی نظم ابلیس کی مجلس شورہ پڑھنا اس جمہوریت کا بالکل درست نقشہ سامنے آ جائےگا جیسا بھائی محمود غزنوی نے اوپر قرآن کی آیت کا حوالہ دیا اکثریت کبھی درست پر نہیں ہوتی اسی کا حوالہ دےدے کر ہمارے حکمران ہماری یہ حالت کر رہے ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں عوام نے چنا ہے جو شخص اپنا سوٹ خود نہیں خرید سکتا وہ حکومت بنانے کا مشورہ دے رہا ہے

جمہوریت اِک طرز حکومت ہے کہ جس میں.
بندوں کو گِنا کرتے ہیں، تولا نہیں کرتے

متبادل حل کیا ہے اس کا؟
 

محمد محبوب

محفلین
پاکستانی سیاست، میڈیا اور عدلیہ کی مثال مشہورِ زمانہ ریسلنگ ڈبلیو ۔ڈبلیو۔ای کی سی ہے۔
ہم کس کو اپنا مسیحا مانیں۔کس کو رہنما کریں کس کا اعتبار کریں سب کے سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔
 
Top