اقبال جہانگیر
محفلین
ملک سے باہر جانیوالے تمام مسافروں کو پولیو ویکسین پلانے کا فیصلہ
04 مئی 2014 (20:15)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک سے باہر جانیوالے تمام مسافروں کو پولیو سے بچانے والی ویکسین پلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق فیصلہ پاکستان کو بین الاقوامی سفری پابندیوں سے بچانے کیلئے کیا گیا ،وفاقی حکومت کے ذرئع کے مطابق تمام ائر پورٹس پر خصوصی ویکسی نیشن کاﺅ نٹر قائم کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت اس حوالے سے جلد چاروں صوبائی حکومتوں کی وزارت صحت کا اجلاس بھی طلب کرنیوالی ہے ۔واضح رہے کہ ملک میں پولیو کی ویکسی نیشن انتہائی متنازع رہی حتیٰ کہ خیبر پختونخوا و دیگر جگہوں پر حکومتی سیکیورٹی کے باوجود پولیو ٹیموں پر حملے ہوتے رہے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/national/04-May-2014/99125