کاشفی

محفلین
ملک میں کئی مسائل کی جڑ طالبان ہیں: بلاول بھٹو زرداری
209242_12087942.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ملک سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو جڑ سے اکھاڑ دیں، پولیو بھی ختم ہو جائے گا۔

کراچی: (دنیا نیوز) ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ملک میں کئی مسائل کی جڑ طالبان ہیں اگر تحریک طالبان پاکستان کو ختم کر دیا جائے تو ڈرون حملے بھی رک جائیں گے۔ کالعدم تحریک کا خاتمہ ہونے پر ہم دہشتگردی کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا یہ وقت تحریک طالبان پاکستان کے خلاف متحد ہونے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا قوم کے پاس اس وقت کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد پولیو کارکنوں کو قتل کرنے میں مصروف ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
طالبان کے ہمدردان کے لیئے۔۔ (روح اقبال رحمتہ اللہ علیہ سے معذرت کے ساتھ)
سبق پھر پڑھ ذلالت کا، منافقت کا، جہالت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام، طالبان کی وکالت کا
 

ساجد

محفلین
کاکا بلاول تمہارے ابا جی سمیت بہت سارے سیاستدان بھی پولیو ہی ہیں جو اس ملک کو مفلوج کر چکے ہیں ۔ اللہ کا شکر ہے کہ تم طالبان کو پولیو سمجھتے ہو ، ذرا سی ہمت کرو تو پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے گڑھی خدا بخشی سیاست سے باہر نکل کر اس قوم کے درد کا احساس کرو ۔
 
Top