ملک کے مستقبل 5 سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
ملک کے مستقبل 5 سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے، وزیراعظم
ویب ڈیسک جمع۔ء 12 فروری 2021

2142489-imrankhan-1613131664-384-640x480.jpg

زیتون کے جنگل اگاکر خاموش انقلاب لائیں گے، عمران خان

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل 5 سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے بلکہ ترقی کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جیلانی پارک میں میواکی جنگل منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں ہر 5 سال بعد الیکشن ہوتا ہے، بدقستمی سے حکومتیں صرف 5 سال کا سوچتی ہیں تاکہ اس منصوبے کے اشتہارات دے کر اگلے الیکشن میں جیت سکیں، لیکن ملک کے مستقبل کبھی 5 سال کی منصوبہ بندی سے نہیں بنتے، بلکہ طویل مدتی منصوبہ بندی سے ترقی ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں 12 کلائمٹ زون نہیں لیکن ہمارے ہاں میں 12 موسم ہیں، ملک بھر میں شجرکاری کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور زیتون کے جنگلات کا خاموش انقلاب آنے والا ہے، ساری قوم کو اس میں شرکت کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوارمیں لاہورکا 70فیصدگرین بیلٹ ختم کردیاگیا، بدقسمتی سے لاہورمیں اسموگ اورآلودگی کی شرح بہت بلند ہے، اسموگ انسانی زندگیوں کیلئے بہت خطرناک ہے، ملک کے پچاس علاقوں میں نئے جنگلات کی بڑھوتری کو سیٹلائٹ سے مانیٹرکیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑے بڑے بزنس مین ٹیکس نہیں دیتے لیکن عطیہ ضرور دیتے ہیں۔

الف نظامی
 
محترم. آپ کا تو سو دن کا پلان تھا....
 
Ali Baba

محفلین
وہ تو ووٹ لینے کیلئے تھا۔ ملک کی سمت درست کرنے کیلئے کم از کم ۲۰ سے ۳۰ سال درکار ہوتے ہیں
یہ الٹی کھوپڑی کے لوگ ہیں۔

ایک مکان کو اگر گرانا ہو تو صرف ایک بندہ ایک سیکنڈ میں بھی گرا سکتا ہے لیکن اگر اس کو بنانا ہو تو بیس کروڑ بندے بھی لگ جائیں تو وہ ایک سیکنڈ میں نہیں بنے گا بلکہ اپنا وقت لے گا، لیکن یہ الٹی کھوپڑی کے پٹواری کیسے سمجھیں۔
 
Top