افتخار عارف ملے تو کیسے ملے منزل خزینۂ خواب

غدیر زھرا

لائبریرین
ملے تو کیسے ملے منزلِ خزینۂ خواب​
کہاں دمشقِ مقدر کہاں مدینۂ خواب​
سیاہ خانۂ خوف و ہراس میں اک شخص​
سُنا رہا ہے مسلسل حدیثِ زینۂ خواب​
یقیں کا ورد و وظیفہ نہ اسمِ اعظم عشق​
تو پھر یہ کیسے کھلے گا طلسمِ سینۂ خواب​
جہاں جہاں کی بھی مٹی ہمیں پسند آئی​
وہاں وہاں پہ امانت کیا دفینۂ خواب​
خروشِ گریۂ بے اختیار ایسا تھا​
ترخ کے ٹُوٹ گیا رات آبگینۂ خواب​
شکستِ خواب گزشتہ پہ نوحہ خوانی ہوئی​
پھر اس کے بعد سجی محفلِ شبینۂ خواب​
میسر آئی ہے توفیق شعر خوش ہو لیں​
نہ پھر یہ سیلِ رواں ہے نہ یہ سفینۂ خواب​
انیس و آتش و اقبال سے مسلسل ہے​
یہ سادہ کاری، یہ صناعی نگینۂ خواب​
( افتخار عارف )​
 
غدیر زھرا

لائبریرین
واہ! کیا اچھی غزل کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔

ہمیں حیرت ہوئی کہ یہ غزل محفل میں پہلے سے موجود نہیں ہے۔
بےحد شکریہ :)
مجھے بھی حیرت ہوئی تھی سرچنگ کرنے پہ کہ ایسی عمدہ غزل محفل میں کیوں نہیں شامل ہوئی اب تک :)
خیر اب تو ہو گئی :)
 
محمداحمد

لائبریرین
بےحد شکریہ :)
مجھے بھی حیرت ہوئی تھی سرچنگ کرنے پہ کہ ایسی عمدہ غزل محفل میں کیوں نہیں شامل ہوئی اب تک :)
خیر اب تو ہو گئی :)

ہمیں گمان تھا کہ یہ کام ہم نے کیا ہے لیکن شواہد سے ہمارا گمان، "گمانِ باطل" ثابت ہوا۔ :)

آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ کام کیا۔
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب شراکت پر بہت دعائیں محترم بہنا ۔

ملے تو کیسے ملے منزلِ خزینۂ خواب
کہاں دمشقِ مقدر کہاں مدینۂ خواب
 
طارق شاہ

محفلین
اچھی غزل ہے تشکّر شیئر کرنے کا :)
دو مصرعے : جہاں جہاں کی بھی مٹی ہمیں ہمیشہ پسند آئی
اور
یہ سادہ کاری، یہ صناعی نگینۂ خواب
میں ٹائپو ہے، دیکھ لیں

تشکّر ایک بار پھر سے
 
غدیر زھرا

لائبریرین
اچھی غزل ہے تشکّر شیئر کرنے کا :)
دو مصرعے : جہاں جہاں کی بھی مٹی ہمیں ہمیشہ پسند آئی
اور
یہ سادہ کاری، یہ صناعی نگینۂ خواب
میں ٹائپو ہے، دیکھ لیں

تشکّر ایک بار پھر سے
شکریہ :)
سر میں نے جس سائٹ سے یہ غزل لی وہاں کچھ ایسا ہی لکھا تھا لیکن میں نے آپ کی نشاندہی پر پہلے مصرعے کی تو تدوین کر دی لیکن دوسرے مصرعے میں ٹائپو کی مزید وضاحت کر دیجیئے - جزاک اللہ :)
 
قیاس ہی کرسکتا ہوں، کہ شاید یوں ہو( اسطرح کرنے سے وزن میں آتا ہے مصرع) :)
یہ سادہ کاری، صناعی، یہ سب نگینۂ خواب
 
غدیر زھرا

لائبریرین
قیاس ہی کرسکتا ہوں، کہ شاید یوں ہو( اسطرح کرنے سے وزن میں آتا ہے مصرع) :)
یہ سادہ کاری، صناعی، یہ سب نگینۂ خواب
قیاس آرائی پر تدوین کرنا مناسب معلوم نہیں ہوتا -- اگر آپ کی نظر سے یا احباب میں سے کسی کی نظر سے افتخار صاحب کی یہ غزل گزری ہو تو درست مصرعے سے آگاہ کریں :) جزاک اللہ خیرا :)
 
Top