احمد مشتاق مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے

میرے ساتھ کچھ ایسا معاملہ ہے کہ جب کوئی اچھی تحریر نظر سے گزرتی ہے تو کئی پہر اور کئی مرتبہ تو کئی روز ایک نشے اور سرشاری کی سی کیفیت کا شکار رہتا ہوں مگر اس مرتبہ معاملہ ذرا مختلف ہے۔ احمد مشتاق صاحب کے ان اشعار نے تو ایسا سرشار کیاہے کہ کئی ہفتے گزر چکے ہیں اور میں سر ہی دھنے جا رہا ہوں۔
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے
اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے

اس شعر سے والد گرامی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے جو راہی ملک عدم ہو چکے ہیں جبکہ

اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے

اس شعر کو پڑھ کر مجھ غریب الوطن کے دل میں امی جان بہنوں اور بھائی سے ملاقات کی تڑپ جاگ اٹھتی ہے جو کہ زندگی کی دوڑ میں شریک دنیا کے مختلف خطوں میں ڈیرے جمائے بیٹھے ہیں۔
وارث صاحب خدائے بزرگ و برتر آپ کو طویل عمر اور خوشیاں عطاءکرے ۔ آمین
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ
سبحان اللہ
کیا خوب، حسین انتخاب ہے۔

اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے

روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جُگ بیت گئے
عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے

دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن
عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے
 
الشفاء

لائبریرین
واہ۔ بہت خوب انتخاب بھیا۔۔۔

اک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے​
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے۔​
 
محمداحمد

لائبریرین
مکرر
ایسی غزلیں کو بار بار تازہ ہونا چاہیے۔

صد فی صد متفق ہوں۔

اکثر اچھی غزلوں میں آپ ہمارے دو دو پیغامات بھی دیکھیں گے۔ لیکن اچھا کلام ایسا ہی ہوتا ہے کہ جب بھی پڑھو اچھا لگتا ہے اور ہر بار پھر سے تعریف کرنے کو جی چاہتا ہے۔

خوش رہیے۔
 
وسیبی

محفلین
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے
اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے
--------
واہ کیا خوب غزل ہے ، ایک ایک شعر لاجواب ۔۔۔ ڈھیروں داد قبول کیجیے ۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
صد فی صد متفق ہوں۔

اکثر اچھی غزلوں میں آپ ہمارے دو دو پیغامات بھی دیکھیں گے۔ لیکن اچھا کلام ایسا ہی ہوتا ہے کہ جب بھی پڑھو اچھا لگتا ہے اور ہر بار پھر سے تعریف کرنے کو جی چاہتا ہے۔

خوش رہیے۔
اور آج بھی یہی ہوا :)
 
بہت عمدہ انتخاب.
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے
اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے

اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے

دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن
عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے

شکریہ بلال بھائی، اتنی خوبصورت غزل سامنے لانے کا.
 
محمد وارث

لائبریرین
اسے کہتے ہیں شاید دل سے دل کو راہ ہوتی ہے۔
آج شام افطاری سے کچھ پہلے جب گھر واپس آ رہا تھا تو ادھر ادھر نظریں دوڑا رہا تھا، کسی کی تلاش میں، کس کی؟ بلی کی جی بلی، میرے بچوں کی وہ پالتو بلی جس کو کئی مہینوں تک انہوں نے پال کر بڑا کیا تھا اور اب وہ کئی ہفتوں سے گم ہو چکی ہے، روز ماں سے نماز میں دعا کرواتے ہیں اور میں گھر میں واپسی سے پہلے ادھر ادھر نظریں دوڑاتا ہوں کہ شاید مل جائے، آج نہ جانے کیا ہوا کہ اس کو ڈھونڈتے ہوئے بے اختیار اس غز ل کا مطلع زبان پر جاری ہو گیا، حد ہو گئی بھئی۔ مطلع یاد آیا تو بلی بھول گئی اور میں اس غزل کے شعر دہرانے لگا، آخری شعر کا پہلا مصرع ذہن سے اتر گیا، بہت سر مارا یاد نہ آیا، سو چا غزل میں نے ہی پوسٹ کی تھی دیکھ لونگا۔ اور اب یہاں ابھی آیا ہی ہوں تو تین سوا تین سال بلال صاحب کے پیغام سے ٹھک کر کے اوپر پہنچی ہوئی ہے، اللہ اللہ :)
 
ہاہاہا
یعنی غزل بلی پہ بازی لے گئی :)
آج ایک تحریر نظروں سے گزاری تو اس کے لحاظ سے فوراً دل نے کہا
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے
اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے​

کہاں سے چلی یاد، کہاں تک پہنچی :)

اسی بہانے یوٹیوب پہ اس کی ویڈیو بھی مل گئی

واہ ! میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک یہ غزل بھی ہے۔
اس غزل کا ایک ایک شعر میری زندگی کا بہترین ترجمان ہے۔
اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے۔
اس شعر کی تو کیا ہی بات ہے۔
بہت عمدہ اور لاجواب انتخاب پرقبلہ محترم آپ کو ڈھیروں داد ۔:)
 
فرقان احمد

محفلین
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے
اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے

اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے

دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن
عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے
 
Top