ممبران اردو محفل مشرق وسطیٰ

dxbgraphics

محفلین
السلام علیکم۔ امید ہے سب خیریت سے ہونگے۔
اس نئے تھریڈ کا مقصد اردو محفل کے وہ ممبران جو مشرق وسطیٰ میں مقیم ہیں ان کا آپسی تعارف ہے تاکہ مستقبل میں اگر کوئی محفل کے حوالے سے کوئی بھی سرگرمی ہو تو مقامی طور پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکیں۔
اس سلسلے میں ناظمین محفل اگر کوئی مناسب مشورہ دیں تو اس پر بھی عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
دبئی اور گرد و نواح کی جگہ مشرق وسطٰی کر لیں۔ ویسے اردو محفل کے اراکین متحدہ امارات اور سعودی عرب میں ہی ہیں۔
کویت، قطر، اردن، یمن اور عراق سے کوئی نہیں۔
 

arifkarim

معطل
یہ شاید چھپ چھپاکے کھیل رہے ہیں۔ جو احباب ان علاقوں سے ایکٹو ہیں انکے نام:
طالوت، عبداللہ، علی ذاکر، شمشاد وغیرہ
 

dxbgraphics

محفلین
کوئی یورپ میں ہو تو پھرررررررررررررررررررررررررررررررررررر

ماشاء اللہ محفل میں پوری دنیا سے ساتھی شریک ہوتے ہیں۔چونکہ مشرق وسطیٰ میں جمعہ کے روز چھٹی ہوتی ہے دراصل اس تھریڈ کا مقصد چھٹی کے دن بالمشافہ آمنے سامنے ایک چھوٹی سی ملاقات کی کوشش تھی۔عام طور پریعنی محفل پر کئی ساتھی ابو ظہبی سے تعلق رکھتے ہیں کئی دوبئی سے وغیرہ وغیرہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ شاید چھپ چھپاکے کھیل رہے ہیں۔ جو احباب ان علاقوں سے ایکٹو ہیں انکے نام:
طالوت، عبداللہ، علی ذاکر، شمشاد وغیرہ

یہ وغیرہ میں تیلے شاہ، باذوق، جاوید اقبال سعودی عرب سے
جیصل عظیم فیصل اور وجی امارات سے
فاروق بحرین سے

یہ سب حضرات شامل ہیں۔

خاتون صرف ایک ہے اور وہ ہے زینب، جو کہ ان سب پر بھاری ہے۔ باتوں میں بھی (اور شاید وزن میں بھی)
 

شمشاد

لائبریرین
فرمائش آپ کی ہے اور دھاگہ بھی آپ نے ہی کھولا ہے۔ اس لیے یہ فرض بھی آپ ہی پورا کریں۔
 

dxbgraphics

محفلین
چھوٹا آدمی چھوٹا کام۔ ویسے دھاگہ تو میں نے اپنے محلے "دبئی" کے لئے کھولا تھا آپ ہی کے کہنے پر اس کا دائرہ کار بڑھایا ہے۔ آپ کو بھی فرض بنتا ہے کہ بحیثیت منتظم ہماری رہنمائی و مدد کریں۔ ایک ٹکٹ ہی کی تو بات ہے۔:laughing:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ میزبان بنے ہیں تو دعوت تو مکمل کریں۔ حقِ مہمان ادا کریں۔ پھر اگلی دفعہ دیکھی جائے گی۔
 

طالوت

محفلین
یہ وغیرہ میں تیلے شاہ، باذوق، جاوید اقبال سعودی عرب سے
جیصل عظیم فیصل اور وجی امارات سے
فاروق بحرین سے

یہ سب حضرات شامل ہیں۔

خاتون صرف ایک ہے اور وہ ہے زینب، جو کہ ان سب پر بھاری ہے۔ باتوں میں بھی (اور شاید وزن میں بھی)
توبہ توبہ !
ہم ملاقاتیں کر چکے اب مزید کی گنجائش نہین ہے یار
:raisedeyebrow: :raisedeyebrow:
وسلام
 
Top