باباجی، فلسفے بیان کرنے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوتی کہ ممتاز قادری نے یہ قتل بناء کسی وارننگ اپنے اختلاف کی سزا سلمان تاثیر کو موت کی شکل میں دیا۔ کیا آپ خوش ہوں گے کہ آپ کا بھائی باپ، ماں یا بہن یا بیوی یا کوئی دوست صرف اپنے کسی بیان کی بناء پر ، بغیر کسی وارننگ کے قتل کردیا جائے؟؟؟
افسوسناک بات یہ ہے کہ ملاء پراپیگنڈہ ایسے لوگوں کو ہیرو قرار دیتا ہے اور بہت سے لوگوں کے لئے خوشی کا سامان پیدا کرتا ہے۔ جب کہ قانون الہی قتل کی سزا منصفوں کی ایک جماعت کے ذریعے صرف اور صرف قاتل اور غدار کے لئے مخصوص کرتا ہے۔
آپ کا سوال ہی غلط ہے کہ آیا کہ یہ خوشی منانے کا موقع ہے ؟ یہ شکر کا موقع ہے کہ ایک اچھا انصاف ہو اور ایک شیطانی سوچ والا ٹولہ سامنے آیا اور ایک شیطان کو اس کے شیطانی عمل کی سزا ملی۔ آپ کی ترجمانی کہ طاقت کے زعم میں کمزوروں کا قتل اور خوشی منانے کا سوال بے موقع اور بے محل ہے۔