ممتاز ماہرِ تعلیم سرسید یونی ورسٹی کے بانی انجینئر زیڈ اے نظامی انتقال کرگئے(کراچی)

مغزل

محفلین
ممتاز ماہرِ تعلیم سرسید یونی ورسٹی کے بانی انجینئر زیڈ اے نظامی انتقال کرگئے
(سرخی کا ماخذ جیو اردو )​
انّا للہ و انّا الیہ راجعون
ZANIZAMIDEAD_4-7-2013_95689_l.jpg
مجھے ابھی ابھی ایک بزرگ ادیب کی وساطت سے خبر ملی ہے کہ سرسید یونی ورسٹی کے بانی انجینئر زیڈ اے نظامی انتقال کرگئے ہیں ،
جنازہ بعد ظہر طے پایا ہے جبکہ تدفین حسن اسکوائر کراچی کے قریب عیسی نگری قبرستان میں ہوگی ۔(خبر: شاہد حمید)

شخصیت کا اجمالی جائزہ: (جیو)
کراچی…کراچی میں سرسید یونی ورسٹی کے بانی انجینئر زیڈ اے نظامی انتقال کرگئے۔ ماہرتعلیم ہونے کے ساتھ وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ سرسید یونی ورسٹی کے چانسلر اور علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر زیڈ اے نظامی نے 1951 میں علی گڑھ یونی ورسٹی سے سول انجینئرنگ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ، زیڈ اے نظامی نے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں جن میں وفاقی حکومت کے ایڈیشنل سیکریٹری ، ورلڈ بینک کے کنسلٹنٹ اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کا عہدہ بھی شامل ہے ، ہاوٴسنگ ، ماحولیاتی منصوبہ بندی اور بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ ، پانی اور نکاس آب جیسے مسائل پر بھی ان کی تحقیقی رپورٹس شائع ہوچکی ہیں ، زیڈ اے نظامی امریکا برطانیہ ، فرانس اور جاپان سمیت کئی ملکوں میں ہونے والے سیمینار اور کانفرنسوں میں پاکستان کی پہچان بنے۔
 
Top