نہیں بھیا آپ پر شبہ تو ہو ہی نہیں سکتا جانتی ہوں اور پھر دشمنوں کو بھی کہاں گواراہ ہے کہ ہم ڈوبیں تو ہم جانتے ہیں بڑی نیک نیتی سے تجویز کیا گیا ہےہم نے تو دشمنوں کی صفوں میں رہ کر اپنی بٹیا رانی کی حفاظت کی سعی کی تھی۔ آپ کو علم تو ہے نہ کہ بحر مردار میں کوئی بھی ذی حیات نہیں نیز اس کا پانی اتنا کثیف ہے کہ کوئی اس میں ڈوبتا ہی نہیں بلکہ سطح آب پر ایسے تیرتا ہے جیسے کوئی کشتی کھلی چھوڑ دی گئی ہو۔ لہٰذا ہم نے سوچا کہ یہ محفوظ ترین سمندر ہوگا۔ لیکن بٹیا رانی کو بھائی مشکوک نظر آئیں تو پھر بھیا کے ڈوب مرنے کی گھڑی ہوتی ہے، خواہ وہ کوئی سمندر ہو خواہ چلو بھر پانی۔