شرعِ محبت میں عشرتِ منزل حرام شورشِ طوفاں حلال لذتِ ساحل حرام عشق پے بجلی حلال عشق پے حاصل حرام
بلال محفلین دسمبر 6، 2007 #1 شرعِ محبت میں عشرتِ منزل حرام شورشِ طوفاں حلال لذتِ ساحل حرام عشق پے بجلی حلال عشق پے حاصل حرام
ع عیشل محفلین دسمبر 17، 2007 #2 اک سر خوشی میں چلتے رہے اُس کے ساتھ ساتھ منزل پہ آ گئے تو مآلِ سفر کھلا ننھے سے اک ستارے کی کیا روشنی مگر پرچم پہ آگیا تو بہت چاند پر کھِلا
اک سر خوشی میں چلتے رہے اُس کے ساتھ ساتھ منزل پہ آ گئے تو مآلِ سفر کھلا ننھے سے اک ستارے کی کیا روشنی مگر پرچم پہ آگیا تو بہت چاند پر کھِلا
ع عیشل محفلین جنوری 12، 2008 #3 بس اتنی سی بات پر چھینی گئی رہبری ہم سے کہ ہم سے کارواں منزل پہ لٹوائے نہیں جاتے
شمشاد لائبریرین فروری 9، 2008 #4 پس چشمِ نم وہ ضرور ہے، میرا دل جفاؤں سے چور ہے میری منزلوں کا قصور ہے، تیرے راستوں سے ملیں نہیں
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 24، 2008 #5 آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت اسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
شمشاد لائبریرین جولائی 24، 2008 #6 یہ اور بات کہ اس عہد کی نظر میں ہوں ابھی میں کیا کہ ابھی منزل ِ سفر میں ہوں (عبید اللہ علیم)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 28، 2008 #7 محبت کی کوئی منزل نہیں ہے محبت موج ہے ساحل نہیںہے میری افسردگی پہ ہنسنے والے تیرے پہلو میں شاید دل نہیں ہے
محبت کی کوئی منزل نہیں ہے محبت موج ہے ساحل نہیںہے میری افسردگی پہ ہنسنے والے تیرے پہلو میں شاید دل نہیں ہے
فرخ منظور لائبریرین جولائی 1، 2009 #8 تُو رہ نوردِ شوق ہے منزل نہ کر قبول لیلیٰ بھی ہم نشیں ہو تو محمل نہ کر قبول (علامہ اقبال)
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2010 #9 ابھی وہ منزلِ فکر و نظر کہاں آئی ہے آدمی ابھی جرم و سزا کے رستے میں (حبیب جالب)
ر راجہ صاحب محفلین اگست 5، 2010 #10 رنجِ رہ کیوں کھینچیے؟ واماندگی کو عشق ہے اٹھ نہیں سکتا ہمارا جو قدم منزل میں ہے غالب
م محمد سہیل مہمان اگست 5، 2010 #11 محبت کے حادثے اکثر شیشئہ دل کو توڑ جاتے ہیں تم منزل کی بات کرتے ہو لوگ راہوں میں چھوڑ جاتے ہیں
ر راجہ صاحب محفلین اگست 6، 2010 #12 اے جذبہ دل گر میں چاہوں، ہر چیز مقابل آ جائے منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #13 تُو کس خیال میں ہے منزلوں کے شیدائی انہیں بھی دیکھ جنہیں راستے میں نیند آئی (ناصر کاظمی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 23، 2011 #14 یہ اور بات کہ اس عہد کی نظر میں ہوں ابھی میں کیا کہ ابھی منزل ِ سفر میں ہوں عبید اللہ علیم
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #15 منزل نہیں ہوں ، خضر نہیں ، راہزن نہیں منزل کا راستہ ہوں مجھے یاد کیجیے (ساغر صدیقی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 26، 2011 #16 کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی یاد آتی ہے راہی کو کھٹک سی ہے جو سینے میں غمِ منزل نہ بن جائے عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے اقبال
کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی یاد آتی ہے راہی کو کھٹک سی ہے جو سینے میں غمِ منزل نہ بن جائے عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے اقبال
شمشاد لائبریرین جون 27، 2011 #17 حُدی خوانو، بڑھاؤ لَے، اندھیرا ہونے والا ہے پہنچنا ہے سرِ منزل چراغِ شام سے پہلے (امجد اسلام امجد)
ر راجہ صاحب محفلین جون 29، 2011 #18 اب بھی اوجھل نگاہوں سے نشانِ منزل زندگی تو ہی بتا کتنا سفر باقی ہے نامعلوم
شمشاد لائبریرین جون 30، 2011 #19 دل گزر گاہ خیالِ مے و ساغر ہی سہی گر نفَس جادۂ سرمنزلِ تقوی نہ ہوا (غالب)
ر راجہ صاحب محفلین جون 30، 2011 #20 تا عمر ڈھونڈتا رہا منزل میں عشق کی انجام یہ کہ گردِ سفر لے کے آگیا