ہر قدم دورئِ منزل ہے نمایاں مجھ سے میری رفتار سے بھاگے ہے ، بیاباں مجھ سے (چچا)
شمشاد لائبریرین جولائی 6، 2011 #21 ہر قدم دورئِ منزل ہے نمایاں مجھ سے میری رفتار سے بھاگے ہے ، بیاباں مجھ سے (چچا)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 6، 2011 #22 جا رہا ہے یونہی بس یونہی منزلیں پشت پر باندھ کر اک سفرزاد اپنے ہی نقشِ قدم پر اتارا ہوا منصور آفاق
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #23 عشق وہ ہے کہ جو تھے خلوتیِ منزلِ قدس وے بھی رسوائے سرِ کوچہ و بازار ہوئے (میر تقی میر)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #24 دل گزر گاہ خیالِ مے و ساغر ہی سہی گر نفَس جادۂ سرمنزلِ تقوی نہ ہوا غالب
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 24، 2011 #26 ذرا رسائی منزل گہر مراد تو دیکھ چلے تھے شہر وفا سے پہنچ گے سردار نامعلوم
شمشاد لائبریرین نومبر 24، 2011 #27 طواف منزل جاناں ہميں بھي کرنا ہےفرازتم بھي اگرتھوڑي دور ساتھ چلو(احمد فراز)
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 24، 2011 #28 عشق ہی سعی مری، عشق ہی حاصل میرا یہی منزل ہے، یہی جادۂ منزل میر