فرحت کیانی
لائبریرین
السلام علیکم
اگر کوئی منصور حلاج کے بارے میں مستند معلومات فراہم کر سکے تو میں شکرگزار ہوں گی۔
اگر کوئی منصور حلاج کے بارے میں مستند معلومات فراہم کر سکے تو میں شکرگزار ہوں گی۔
یہ لیجئے فرحت حسین بن منصور حلاج کے بارے میں ویکیپیڈیا کے صفحہ کا ربط
ربط
اس کی حتمی درستگی کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ آرا کسی فردِ واحد کی ہیں اور کل آپ یا میں اپنے خیالات کو اپنے الفاظ میں پیش کر کے اس صفحہ کی ترمیم کر سکتے ہیں۔
لیکن بہرحال انگریزی کے مقولے کے مطابق کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔
اسی پوسٹ میں کشف المحجوب کے حوالے سے امیر اہلسنّت نے ایک حکایت نقل کی ہے۔"دلوں کی بات جان لی''جن خرافات کا ذکر وارث صاحب نے کیا تھا ان میں سے چند ایک فضولیات اوپر رضا صاحب کی پوسٹ میں ہی ظاہر ہیں۔
ہو گا،جاہلوں کی کمی نہیں ہمارے معاشرے میں۔کیا ھمارا دین خوابوں،دیوانوں اور ابھ۔۔۔ام بھ۔۔۔۔ری کھ۔۔۔اوتوں،حکائیتوں اور قوالی۔۔۔وں کی اساس پر قائم ھے؟
مجھے ایک مضمون کے لئے معلومات چاہئیں تھیں۔۔وارث آپ نے کہا تھا کہ آپ کے پاس مستند حوالہ جات موجود ہیں۔ پلیز اگر آپ کچھ مدد کر سکیں تو ۔۔۔ ؟؟؟
دشتِ سوس تو میں نے بہت عرصہ پہلے پڑھا تھا باقی سب نام میرے لئے نئے ہیں۔۔ مجھے بھی مختلف لوگوں کی آراء چاہیئں۔۔ اس لئے پلیز جلد یا بدیر اس ارادے کو عملی جامہ ضرور پہنائیے گا کیونکہ میرے پاس فی الحال اور کوئی ذریعہ نہیں ہے مدلل اور مستند معلومات کے حصول کے لئے۔۔منصور بن حلاج پر جو معلومات ملتی ہین انکا سب سے اولین "سورس" شیخ فرید الدین عطار کی تذکرۃالاولیاء ہے، لیکن وہ چونکہ خود صوفی تھے اور بہت سارے حلقوں کی جانب سے اس پر اعتراضات وارد ہوچکے ہیں۔ اس کتاب میں انہوں نے کسی قدر تفصیل سے لکھا ہے منصور پر۔
پروفیسر یوسف سلیم چشتی کی کتب تاریخ تصوف، شرح دیوانِ غالب، اور اقبال کی شروح میں وحدت الوجود کے ضمنی مباحث میں بھی منصور پر معلومات ہیں۔
جمیلہ ہاشمی کا ایک ناول، شاید "دشتِ سوس" بھی منصور کے حوالے سے ہے۔
اس کے علاوہ اردو انسائیکلوپیڈیا میں بھی ان پر مضمون موجود ہے۔
ان میں سے زیادہ تر کتب میرے پاس موجود ہیں اور ایک مضمون کا "مسالہ" بھی مل سکتا ہے لیکن بوجوہ "غیر ضروری مصروفیات" کے ہنوز اس پر کچھ کام نہیں کر پایا لیکن ارادہ ضرور ہے۔
۔