کل میں نے اس فورم کی رکنیت اختیار کی تو میرے پہلے پیغام پر ایک ممبر نے مجھے تعارف کرانے کا مشورہ دیا:
مگر ایک تو یہ “تعارف کا زمرہ“ کیا ہوتا ہے؟ کیا اس سے مراد اس فورم سے ہے؟
دوسرے انہوں نے شاید ویب پر ہائپرلنکس کا نہیں سن رکھا۔ اگر وہ لنک دے دیتے تو مجھے کافی آسانی ہوتی۔ اتنی مشکل سے یہ تعارف کا سلسلہ ملا ہے۔ ایک تو اس محفل پر ہزاروں فورم ہیں بھانت بھانت کے موضوعات پر اور کھولو تو خالی!
تیسری بات جو ان کے پیغام ہیں ہے اور کئی اور ممبران میں بھی میں نے ایک ہی دن میں محسوس کی ہے کہ یہاں sexism بہت زیادہ ہے۔ کوئی آپ کی جنس معلوم کئے بغیر علیک سلیک کرنا بھی پسند نہیں کرتا۔ کیا اتنا مشکل ہے کہ خوشآمدید کے پیغام میں جنس کا ذکر نہ آنے دیا جائے؟ کیا آپ سب اصل زندگی میں بھی سب سے پہلے یہ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کوئی مرد ہے یا عورت؟
اسی طرح ایک اور ممبر فرماتے ہیں:
ان سب کو اتنا تجسس ہے میرے متعلق کہ میں اب یہ بتانے سے قاصر ہوں کہ مرد ہوں یا عورت۔
ایک اور بات دیکھیں کہ ان دونوں نے میرا نک استعمال نہیں کیا بلکہ “پ ک گ“ اور “پ ک ج“ لکھا۔ اس کے پیچھے کیا راز ہے؟ کیا ضروری ہے کہ میرا نک اور اصل نام ایک ہی ہو؟ کیا “محب علوی“ اصل نام ہے؟ یا جیہ؟ یا فرزوق؟ یا ماوراء؟ یا بوچھی؟ یا باذوق؟ یا شاکر القادری؟ یا دوست؟ کیا ان کے نک میں کوئی اچھائی ہے اور میرے نک میں کوئی برائی؟
محترم یا محترمہ پ ک ج آپ نے آج ہی محفل میں شمولیت اختیار کی ہے۔ میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں اور ساتھ ہی درخواست کرتا ہوں کہ “ تعارف “ کے زمرے میں جائیں اور اپنا زیادہ نہیں تو مختصر سا تعارف تو دیں۔
مگر ایک تو یہ “تعارف کا زمرہ“ کیا ہوتا ہے؟ کیا اس سے مراد اس فورم سے ہے؟
دوسرے انہوں نے شاید ویب پر ہائپرلنکس کا نہیں سن رکھا۔ اگر وہ لنک دے دیتے تو مجھے کافی آسانی ہوتی۔ اتنی مشکل سے یہ تعارف کا سلسلہ ملا ہے۔ ایک تو اس محفل پر ہزاروں فورم ہیں بھانت بھانت کے موضوعات پر اور کھولو تو خالی!
تیسری بات جو ان کے پیغام ہیں ہے اور کئی اور ممبران میں بھی میں نے ایک ہی دن میں محسوس کی ہے کہ یہاں sexism بہت زیادہ ہے۔ کوئی آپ کی جنس معلوم کئے بغیر علیک سلیک کرنا بھی پسند نہیں کرتا۔ کیا اتنا مشکل ہے کہ خوشآمدید کے پیغام میں جنس کا ذکر نہ آنے دیا جائے؟ کیا آپ سب اصل زندگی میں بھی سب سے پہلے یہ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کوئی مرد ہے یا عورت؟
اسی طرح ایک اور ممبر فرماتے ہیں:
ایک اور پ ک گ کی دھماکے دار آمد
لیکن یہ مذکر ہیں، یا یوں کہیں کہ وہ مذکر تھے لیکن اسم سارف تانیث میں تھا، یہ ممکن ہے کہ مونث ہوں اور۔۔۔۔۔۔ برا کنفیوژن ہے۔ ذرا صورتِ حال واضح کریں دونوں پ ک گ صاحبان۔ صاحبات