عمار ابن ضیا
محفلین
السلام علیکم
امید ہے تمام احبابِ اردو محفل خیریت سے ہوں گے۔
منظرنامہ کی جانب سے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی اردو بلاگرز کے لیے ایوارڈز جاری کیے جارہے ہیں جس کے لیے رائے دہی اس وقت اپنے اختتامی مراحل میں ہے۔ اگر آپ بھی بلاگر ہیں یا اردو بلاگز پڑھتے ہیں تو اپنے پسندیدہ بلاگر کو ووٹ دے کر اسے ایوارڈ حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
اس سال رائے دہی کے لیے ابنِ سعید کی مدد سے مختلف طریقہِ کار اپنایا گیا ہے جس میں دھاندلی کے امکانات بہ ہر حال کافی کم ہیں۔ ووٹ دینے کے لیے پہلے آپ کو رجسٹر ہونا پڑے گا۔
اپنے پسندیدہ بلاگ کو ووٹ دیجیے
درج بالا ربط پر جاکر پہلے آپ خود کو رجسٹر کروائیں گے، جس کے بعد آپ کو بہ ذریعہ ای۔میل مطلع کیا جائے گا۔ تب آپ ان بلاگرز کو ووٹ دے سکیں گے جنہیں آپ ایوارڈز کا حق دار سمجھتے ہیں۔
جلدی کیجیے! رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2009ء ہے۔