عمار ابن ضیا
محفلین
جیسا کہ اردو بلاگنگ کا دائرہ روز بروز وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے، لہذا اردو بلاگرز کو متحرک رکھنے کے لیے میں نے اور ماوراء نے اردو کے ایک منفرد مشترکہ بلاگ "منظرنامہ" کا آغاز کیا ہے۔ "منظرنامہ" پر ہم ہیں آپ کے میزبان اور یہ ہے ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں ہم جانیں گے اردو بلاگرز کو اور قریب آئیں گے ایک دوسرے کے یہ جاننے کے لیے کہ اپنے بلاگ پر اتنی دلچسپ اور معلوماتی تحاریر لکھنے والے اپنی حقیقی زندگی میں کیسے ہیں؟ یہ کون ہیں؟ کیسے سوچتے ہیں؟ کیا کرتے ہیں؟ یہ اردو بلاگنگ کی طرف کیسے آئے؟ ان کو کیا کیا مشکلات پیش آئیں اور کن لوگوں نے ان کی راہنمائی و مدد کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ان سے پوچھیں گے ان کی پسند/ ناپسند۔۔۔ ان کی اپنی شخصیت کے بارے میں سوالات اور ڈھیر ساری باتیں۔۔۔ جان پہچان کے ان سلسلوں کے علاوہ یہاں اردو بلاگرز لکھیں گے مشترکہ موضوعات پر تحاریر اور ہمیں موقع ملے گا یہ جاننے کا کہ اردو بلاگرز کے خیالات میں کس حد تک مطابقت ہے اور کہاں کہاں اختلاف
چلتی رہیں گی ہلکی پھلکی باتیں۔۔۔ چھیڑ چھاڑ۔۔۔ اور نوک جھونک۔۔۔
تو دیکھتے رہیئے اردو کا منفرد بلاگ۔۔۔
چلتی رہیں گی ہلکی پھلکی باتیں۔۔۔ چھیڑ چھاڑ۔۔۔ اور نوک جھونک۔۔۔
تو دیکھتے رہیئے اردو کا منفرد بلاگ۔۔۔