نظر لکھنوی منقبت حضرت امام حسینؓ * اللہ اللہ کون ہو گا مرتبہ دانِ حسینؓ

اللہ اللہ کون ہو گا مرتبہ دانِ حسینؓ
کیا مرا منہ ہے کہ لکھوں مدحت و شانِ حسینؓ

ہے زمانہ اک زمانے سے ثنا خوانِ حسینؓ
مدح کوئی کر سکا لیکن نہ شایانِ حسینؓ

سامنے آنکھوں کے آیا روئے تابانِ حسینؓ
وہ لبِ یاقوت اور وہ دُرِّ دندانِ حسینؓ

ورطۂ حیرت میں دل از دیدِ چشمانِ حسینؓ
تیر ہوں پیوستۂ دل اف وہ مژگانِ حسینؓ

شام ہے جس پر فدا وہ زلفِ پیچانِ حسینؓ
صبحِ روشن ہو تصدق وہ گریبانِ حسینؓ

تربیت پائی ہے واللہ زیرِ دامانِ رسولؐ
اس لئے ہم سب ہیں دامن گیرِ دامانِ حسینؓ

ہے مصافِ کربلا ان کی شہادت گاہِ شوق
نقشِ دل ہے آج تک کارِ نمایانِ حسینؓ

کارواں چھوٹا سا اہلِ کارواں لیکن بڑے
اصغر و اکبر بھی من جملہ فدایانِ حسینؓ

خورد سال عون و محمد شاملِ اہلِ جہاد
دو یہ تھے ننھے سپاہی جاں نثارانِ حسینؓ

ڈھال شمشیریں فرس خیمے پیادے کچھ سوار
کل یہی تھا کربلا میں ساز و سامانِ حسینؓ

سرفروشی سے لڑے کچھ اس طرح یہ سب کے سب
ورطۂ حیرت میں تھے سب بد سگالانِ حسینؓ

الغرض کام آئے سارے در مصافِ کربلا
لٹ گیا اس دشت میں سارا گلستانِ حسینؓ

جاں فروشی سے انہیں کی رنگ ہے اسلام میں
ہے تن آور نخلِ دیں اب تک بہ فیضانِ حسینؓ

ختم کرتا ہے نظرؔ اپنا بیاں اس قول پر
تا قیامت ہے مسلمانوں پہ احسانِ حسینؓ

٭٭٭

محمد عبد الحمید صدیقی نظر لکھنوی
 
جاسمن

لائبریرین
ہم تو آپ ﷺ کے سارے ساتھیوں اور آل اولاد سے محبت کرنے والے بڑے معمولی سے بہت چھوٹے امتی ہیں۔ کہاں ہم کہاں یہ مقام کہ اللہ نے ہمیں آپ ﷺ کا امتی ہونے کا شرف بخشا۔ کہاں یہ مقام کہ اللہ پیارے نے ہمارے دلوں میں آپ ﷺ کے احباب کی محبتیں ڈالیں۔کہاں یہ مقام کہ دل قلم بن جاتے ہیں۔
اللہ ایسے دلوں پہ،ایسے قلم پہ اپنی رحمتیں نازل کرے۔ آمین!
 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

آمین
 
فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم
میں جو اقوال امام حسین علیہ السلام صبح بھیجے وہ شام تک مدیر صاحب کی نظر عنایت کے منتظر رہے. ان کی نظر عنایت کے باوجود سرورق پر نہیں آسکے. یہ کیا چکر ہے بھائی.
 
سبحان اللہ!
جزاک اللہ خیرا۔
ہم تو آپ ﷺ کے سارے ساتھیوں اور آل اولاد سے محبت کرنے والے بڑے معمولی سے بہت چھوٹے امتی ہیں۔ کہاں ہم کہاں یہ مقام کہ اللہ نے ہمیں آپ ﷺ کا امتی ہونے کا شرف بخشا۔ کہاں یہ مقام کہ اللہ پیارے نے ہمارے دلوں میں آپ ﷺ کے احباب کی محبتیں ڈالیں۔کہاں یہ مقام کہ دل قلم بن جاتے ہیں۔
اللہ ایسے دلوں پہ،ایسے قلم پہ اپنی رحمتیں نازل کرے۔ آمین!
آمین. جزاک اللہ
 
السلام علیکم
میں جو اقوال امام حسین علیہ السلام صبح بھیجے وہ شام تک مدیر صاحب کی نظر عنایت کے منتظر رہے. ان کی نظر عنایت کے باوجود سرورق پر نہیں آسکے. یہ کیا چکر ہے بھائی.
آپ نے اسلامی تعلیمات والے زمرہ میں پوسٹ کئے ہوں گے. وہ ادارت میں آتا ہے. جب انتظامیہ کا کوئی فرد آن لائن آئے گا تو اپروو ہو جائے گی پوسٹ. ان شاء اللہ :)
 
Top