تاسف منو بھائی انتقال کرگئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
انا للہ و انا الیہ راجعون

مشہور مصنف، شاعر، ڈرامہ نگار اور کالم نگار منو بھائی آج انتقال فرما گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
 
خاندانی ذرائع کے مطابق منو بھائی کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے مرض میں مبتلا تھے اور آج لاہور کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
منو بھائی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریواز گارڈن میں ادا کی جائے گی اور تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہوگی۔
1933 میں پنجاب کے شہر وزیرآباد میں پیدا ہونے والے منو بھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا اور وہ منو بھائی کے نام سے جانے جاتے تھے۔
منو بھائی نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے متعدد ڈرامے لکھے اور ان کا سب سے مشہور ڈرامہ سونا چاندی تھا۔
منو بھائی روزنامہ جنگ سے بھی وابستہ تھے اور باقاعدگی سے 'گریبان' کے عنوان سے کالم لکھا کرتے تھے۔
2007 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
حوالہ
 

محمد وارث

لائبریرین
26733583_10155228997675496_1340577317019619554_n.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
دلدار پرویز بھٹی مرحوم نے ایک پروگرام میں منو بھائی سے پوچھا کہ کیا آپ کی بیگم بھی آپ کو منو بھائی ہی کہتی ہے۔ منو بھائی نے فوراً جواب دیا کہ وہ مجھے دلدار کہتی ہے۔

26731245_10155229013640496_7165264645004011058_n.jpg


26804801_10155229013730496_7936509057971981326_n.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top