منہاجین اب یہاں بھی آ جائیے

الف عین

لائبریرین
آج یاہو گروپ میں منہاجین کی پوسٹ سے معلوم ہوا کہ موصوف بفضل خدا حیات ہیں۔ تو ان سے گزارش ہے کہ یہاں آ کر بھی لات مار کر زندہ ہونے کا ثبوت دیں۔ میرا اشارہ انگریزی محاورے کی طرف ہے
Alive and Kicking
برا نہ مانیں۔
 
منہاجین

محفلین
منہاجین کی واپسی اور عرفان القرآن کی تکمیل

السلام علیکم

ناچیز کو یاد رکھنے اور یاد کرنے کا شکریہ۔

عرفان القرآن ڈاٹ کوم پر کام کے دوران مجھے کچھ گھریلو مجبوریوں کی بناء پر دو ماہ کے لئے اپنے آبائی شہر جانا پڑا، جس سے کام کافی تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ابھی تین روز پہلے واپس پلٹا اور نبیل کی طرف سے ای میل ملنے پر ایک چکر محفل کا لگانے پر مجبور ہوا۔

اردو سے محبت رکھنے والوں کے لئے ایک منفرد تحفہ اردو تراجم کی تاریخ میں بہترین ترجمہ عنقریب آن لائن ہونے کو ہے، اور میں اِس بات پر خوش ہوں کہ اللہ رب العزت نے یہ سعادت مجھے بخشی۔ بس تھوڑے دن اور انتظار۔۔۔ یہی کوئی آٹھ دس دن۔۔۔

والسلام
عبدالستار منہاجین
 
بہت خوب منہاجین خدا آپ کو اسی طرح اردو کی خدمت کا موقع دیتا رہے۔ جلد آپ بھی یہاں کچھ خوشخبریاں پڑھیں گے۔
 
شعیب صفدر

محفلین
منہاجین کی واپسی اور عرفان القرآن کی تکمیل

منہاجین نے کہا:
السلام علیکم

ناچیز کو یاد رکھنے اور یاد کرنے کا شکریہ۔

عرفان القرآن ڈاٹ کوم پر کام کے دوران مجھے کچھ گھریلو مجبوریوں کی بناء پر دو ماہ کے لئے اپنے آبائی شہر جانا پڑا، جس سے کام کافی تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ابھی تین روز پہلے واپس پلٹا اور نبیل کی طرف سے ای میل ملنے پر ایک چکر محفل کا لگانے پر مجبور ہوا۔

اردو سے محبت رکھنے والوں کے لئے ایک منفرد تحفہ اردو تراجم کی تاریخ میں بہترین ترجمہ عنقریب آن لائن ہونے کو ہے، اور میں اِس بات پر خوش ہوں کہ اللہ رب العزت نے یہ سعادت مجھے بخشی۔ بس تھوڑے دن اور انتظار۔۔۔ یہی کوئی آٹھ دس دن۔۔۔

والسلام
عبدالستار منہاجین

جو کام آپ کر رہے ہو نہایت اچھا کر رہے ہو!!!!خوب
باقی یہاں بھی آتے جاتے رہو!!!
اب یہ وعدہ پچھلے عید کے بعد والے وعدہ کی طرح نہ ہو؟؟؟؟
 
مہوش علی

لائبریرین
منہاجین برادر،

آپ کے سگنیچرز میں منہاج القران سی ڈی سنٹر کا لنک دیا گیا ہے۔

وہیں پر ایک کتابوں کی فہرست کا لنک ہے

کتابوں کی یہ فہرست دیکھ کر تو میری سانس ہی رُک گئی ہے۔ مجھے علم ہے کہ ان میں سے کچھ کتب پہلے سے ہی ویب پر موجود ہیں (خصوصا فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ویب سائٹ پر)۔

میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ یہ کُتب کبھی ایچ ٹی ایم ایل میں بھی فراہم کریں گے یا پھر صرف امیج کی صورت میں (ویسے یہ تمام کتب انپیج میں لکھی گئی ہیں، جسکا مطلب ہے کہ انہیں ایچ ٹی ایم ایل میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے)

ویسے آپ کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاک نستعلیق فونٹ مارکیٹ میں آنے والا جس کے بعد آپ سے ہماری پُر زور استدعا ہو گی کہ یہ تمام کتب آپ ہمیں یونیکوڈ میں پیش کریں۔

شکریہ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
منہاجین کی واپسی اور عرفان القرآن کی تکمیل

منہاجین نے کہا:
السلام علیکم

ناچیز کو یاد رکھنے اور یاد کرنے کا شکریہ۔

عرفان القرآن ڈاٹ کوم پر کام کے دوران مجھے کچھ گھریلو مجبوریوں کی بناء پر دو ماہ کے لئے اپنے آبائی شہر جانا پڑا، جس سے کام کافی تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ابھی تین روز پہلے واپس پلٹا اور نبیل کی طرف سے ای میل ملنے پر ایک چکر محفل کا لگانے پر مجبور ہوا۔

اردو سے محبت رکھنے والوں کے لئے ایک منفرد تحفہ اردو تراجم کی تاریخ میں بہترین ترجمہ عنقریب آن لائن ہونے کو ہے، اور میں اِس بات پر خوش ہوں کہ اللہ رب العزت نے یہ سعادت مجھے بخشی۔ بس تھوڑے دن اور انتظار۔۔۔ یہی کوئی آٹھ دس دن۔۔۔

والسلام
عبدالستار منہاجین
منہاجیں بہت خوشی ہوئی عرفان القرآن کے آن لائن ہونے اور آپ کی محفل پہ آمد کا سن کر۔ اللہ تعالی آپ کو مزید ہمت دئے۔ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی ایک سی ڈی “بدلتے ہیں چہرے یہاں نظام نہیں“
کے نام سے کیا نیٹ پر کہیں موجود ہے۔ منہاج ڈاٹ ٹی وی پر تو سرچ کرنے سے نہیں ملی۔
 
منہاجین

محفلین
ڈاکٹرطاہرالقادری کی آن لائن کتب یونیکوڈ میں

مہوش علی نے کہا:
منہاجین برادر،

آپ کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاک نستعلیق فونٹ مارکیٹ میں آنے والا جس کے بعد آپ سے ہماری پُر زور استدعا ہو گی کہ یہ تمام کتب آپ ہمیں یونیکوڈ میں پیش کریں۔

شکریہ مہوش بہن

پاک نستعلیق فونٹ کی خبر تو یقیناً انقلابی ہے۔ اللہ استقامت اور جزا دے حجازی صاحب اور ان کی ٹیم کو۔ مگر وہ کب تک میسر ہو سکے گا؟ اس بارے بھی تو کچھ خبر ہو۔

ہمارا ارادہ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی تمام کتب کو تین طرح سے آن لائن کرنے کا ہے۔ 1:یونیکوڈ، 2:امیجز اور 3:پی ڈی ایف
عرفان القرآن ڈاٹ کوم کے بعد اگلا بڑا پراجیکٹ ان شاء اللہ یہی ہے۔

راجہ فار حریت نے کہا:
ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی ایک سی ڈی “بدلتے ہیں چہرے یہاں نظام نہیں“ کے نام سے کیا نیٹ پر کہیں موجود ہے۔ منہاج ڈاٹ ٹی وی پر تو سرچ کرنے سے نہیں ملی۔

راجہ بھیا

وہ خطاب پہلے سے ویب پر موجود ہے، شاید آپ ٹھیک سے تلاش نہیں کر پائے۔ یہ لو جی لنک بدلتے رہتے ہیں چہرے یہاں نظام نہیں کا۔
 
منہاجین

محفلین
مہوش علی نے کہا:
منہاجین برادر،

آپ کے سگنیچرز میں منہاج القران سی ڈی سنٹر کا لنک دیا گیا ہے۔

وہیں پر ایک کتابوں کی فہرست کا لنک ہے

کتابوں کی یہ فہرست دیکھ کر تو میری سانس ہی رُک گئی ہے۔ مجھے علم ہے کہ ان میں سے کچھ کتب پہلے سے ہی ویب پر موجود ہیں (خصوصا فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ویب سائٹ پر)۔

میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ یہ کُتب کبھی ایچ ٹی ایم ایل میں بھی فراہم کریں گے یا پھر صرف امیج کی صورت میں (ویسے یہ تمام کتب انپیج میں لکھی گئی ہیں، جسکا مطلب ہے کہ انہیں ایچ ٹی ایم ایل میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے)

ویسے آپ کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاک نستعلیق فونٹ مارکیٹ میں آنے والا جس کے بعد آپ سے ہماری پُر زور استدعا ہو گی کہ یہ تمام کتب آپ ہمیں یونیکوڈ میں پیش کریں۔

شکریہ۔
الحمدللہ ڈاکٹر صاحب کی کچھ کتب یونیکوڈ میں منہاج بکس ڈاٹ کوم پر آن لائن مہیا کر دی گئی ہیں۔ ملاحظہ ہو
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=151558#151558
 
الف عین

لائبریرین
گریٹ بھائ عبد الستار۔ لیکن بھئ، بات وہی ہے کہ اسے اگر مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کے لیے رکھنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے تو آپ نے ہی کیوں نہ مکمل فائل فراہم کر دی؟ اب وہی ایک ایک صفحہ ڈاؤن لوڈ کیا جائے اور مزید ایک فائل بنائی جائے، یہ کارئ دارد ہے یا نہیں؟ اگر چہ میرے پاس اس وقت براڈ بینڈ ہے گھر میں بھی اور دفتر میں بھی۔ لیکن پھر بھی اسے وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں کہ پھر سے پہیہ ایجاد کیا جائے۔ اگر سائٹ پر مہیا نہ کریں تو کم از کم یہاں اٹیچ کر دیں۔ یا ہو سکے تو مجھے ہی ای میل کر دیں۔
 
منہاجین

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
گریٹ بھائ عبد الستار۔ لیکن بھئ، بات وہی ہے کہ اسے اگر مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کے لیے رکھنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے تو آپ نے ہی کیوں مکمل فائل فراہم کر دی؟ اب وہی ایک ایک صفحہ ڈاؤن لوڈ کیا جائے اور مزید ایک فائل بنائی جائے، یہ کارئ دارد ہے یا نہیں؟ اگر چہ میرے پاس اس وقت براڈ بینڈ ہے گھر میں بھی اور دفتر میں بھی۔ لیکن پھر بھی اسے وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں کہ پھر سے پہیہ ایجاد کیا جائے۔ اگر سائٹ پر مہیا نہ کریں تو کم از کم یہاں اٹیچ کر دیں۔ یا ہو سکے تو مجھے ہی ای میل کر دیں۔
آپ کا حکم سر آنکھوں پر، عنقریب ان شاء اللہ کم از کم آپ کو تو ضرور کتب فراہم کر دی جائیں گی۔
 
Top