تعارف منہاج علی

سید عمران

محفلین
دعوت قبول کرنے میں یوں تو کوئی حرج نہیں ۔۔۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ اگر روح نے آپ کے ساتھ کراچی میں افطار کر لیا تو جسم اور روح کے روزوں میں فرق پیدا ہوجائے ۔۔۔ کچھ رہنمائی فرمائیے کہ کیا روح کی پیروی میں جسم کو تین گھنٹے قبل روزہ افطار کرنے کی اجازت ہوگی؟ کیونکہ ہم اگر روح کو جسم کے تابع بنائیں گے تو آپ رات کے کھانے تک افطار کا ویٹ کرنا پڑے گا :)
جب روح کراچی میں ہے تو تمام تر احکامات کراچی کے لحاظ سے لاگو ہوں گے!!!
:):):)
 
یہ جملہ مجھے لاہوری دوستوں کے مشہور زمانہ جملے "لہور لہور اے" کی قبیل میں سے لگا ہے، اور دونوں جملوں میں بھی اتنا ہی فرق ہے جتنا لاہور اور کراچی میں ہے! :)
ویسے شہباز شریف کے دور میں ہم جذبات میں آ کر لاہور منتقل ہونے کا سوچنے لگے تھے اپنے شہر کی حالتِ زار دیکھ کر ۔۔۔ وہ تو بھلا ہو بزدار صاحب کا کہ انہوں نے ہمارے دل سے یہ وسوسہ دور کرنے کے لیے دن رات محنت کی :)

اب ہم بحریہ ٹاؤن میں جا بسیں گے ۔۔۔ فار سوشیو پالیٹکل ریزنز :)
 
محمد وارث

لائبریرین

آپ ایک ہی بار اپنا ذہن بنا لیں، یہ سیاسی ڈرامہ بازی تو لگی رہے گی، کل کوئی شریف تھا، آج بزدار ہے، کل کلاں پھر کوئی شریف ہو سکتا ہے، لہذا اپنا فیصلہ سیاست کی بجائے دیگر عوامل پر کیجیے تو بہتر ہوگا!
 
آپ ایک ہی بار اپنا ذہن بنا لیں، یہ سیاسی ڈرامہ بازی تو لگی رہے گی، کل کوئی شریف تھا، آج بزدار ہے، کل کلاں پھر کوئی شریف ہو سکتا ہے، لہذا اپنا فیصلہ سیاست کی بجائے دیگر عوامل پر کیجیے تو بہتر ہوگا!
شارٹ اور میڈیم ٹرم میں تو بحریہ ٹاؤن ہی وہ جگہ نظر آتی ہے جہاں اسٹیبلشمنٹ ایک سویلین کے تھلے لگی ہوئی ہے ۔۔۔ بس ہمارے لیے تو یہی کوالٹی کافی ہے :)
 
منہاج علی

محفلین
خوش آمدید۔ ہم نے بھی ٩٧ میں این ای ڈی سے مکینکل سے پاس آوٹ کیا تھا۔ یوں آپ ہمارے ہم ادارہ ہوئے۔ بہرحال کچھ اور بتائیں یورنیورسٹی کے بارے میں۔
جناب، خوشی ہوئی یہ جان کر۔ آپ نے این ای ڈی کے بارے میں مزید پوچھا۔۔ تو اتنا عرض ہے کہ میں این ای ڈی کے سٹی کیمپس میں پڑھتا ہوں۔ یہ وہی کیمپس ہے جو کئی دہائیوں قبل این ای ڈی کا اصل کیمپس ہوا کرتا تھا۔ یہ برنس روڈ کے قریب ہے۔ پوری عمارت برطانوی طرزِ تعمیر کی ہے۔ اس کیمپس میں ایک ہی شعبہ ہے آکٹیچر ایبڈ پلاننگ کا۔ میری فیلڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز اسی شعبے کا حصہ ہے۔
 
منہاج علی

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

مجھ جیسے ان پڑھوں کے لیے بی ایس ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کے متعلق کچھ بتائیں۔
جناب، یہ فیلڈ سماجی سائنس (سوشل سائنس) کی ہے۔ سائنس اور سوشل سائنس میں فرق بس اتنا ہے کہ سائنس کا طالب علم مادے کی سائنس پڑھتا ہے اور ہم معاشرے کی سائنس پڑھتے ہیں۔
 
Top