منہ کی ناگوار بو سے بچنے کے لیے

عندلیب

محفلین
1۔ باقاعدگی سے کھانا کھائیں جب آپ کھانے میں بے قاعدگی پیدا کرتے ہیں تو زبان پر بیکٹریا پیدا ہوتا ہے جو ناگوار بو کا باعث بنتا ہے۔

2۔ منہ کی بدبو سے بچنے کے لیے اپنی زبان اور منہ کی چھت پر اندر کی طرف برش کریں۔ دانتوں پر بھی برش کریں۔

3۔ ہر کھانے کے بعد آپ کو اپنے دانت صاف کرنے چاہئیں دانت میں چمٹے ہوئے خوراک کے ذرے سڑنے کے بعد ناگوار بو کا باعث بنتے ہیں۔

4۔ اگر آپ تھوڑی سی اجوائن کھالیں تو اس سے منہ میں خوشبو پیدا ہوگی۔

5۔ کھانے کے بعد بڑی احتیاط کے ساتھ ڈینٹل فلوس استعمال کریں۔ اپنے دانتوں سے خوراک کے ذرے نکالنے کے لیے آپ ٹوتھ پک بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

6۔ منہ کی اچھی خوشبو کے لیے رات میں کھانے کے بعد سبز چائے پئیں ۔ کافی نہ پئیں۔

7۔ پودینے کی پتیوں کی چائے بنا لیں اسے فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ کھانے کے بعد اس پانی کو پئیں۔ بازار سے مہنگے ماؤتھ واش لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پودنے کی پتیاں منہ کو خوشبودار بنانے کے لیے بے بے حد موثر ہیں۔

رابعہ سعید
 

زبیر مرزا

محفلین
سونف کا استعمال مفید بھی ہے اور اس مسئلہ کا ایک حل بھی - زبان کی صفائی بھی ضروری ہے اب ایسے ٹوتھ برش عام ہیں جن کی کھردری پشت سے زبان کو صاف کیا جاسکتاہے
پانی کم پینے بھی منہ کی بُو ہوجاتی ہے -
 
Top