منیٰ میں بھگدڑ تازہ ترین 220 شہید 450 زخمی

x boy

محفلین
ایک خبر کے مطابق 268 پاکستانی شہید ہوئے ہیں ۔ گارجین
کوئی اور ذرائع سے تصدیق ہوسکی ہے؟

حجاج کی ٹریننگ یونی فائیڈ ہونی چاہیے جس کی ذمہ داری سعودی اداروں پر ہو۔ اس طرح حجاج کو درست اسلامی عقائد پر راغب بھی کیا جاسکتا ہے۔ بالخصوص ایرانی حجاج کی ٹریننگ کم از کم تین ماہ تک ہو۔ جس کا بندوبست سعودی اداروں کے پاس ہو۔
بالکل درست بات،
اگر دوسروں کو دے دی جائے تو احرام کے ساتھ ساتھ کالے نیلے پیلے ہرے لال امامہ بھی باندھنا شروع کروادینگے اپنے پیروں اور صوفیوں من پسند ، کیونکہ بدعۃ الحسنہ جائز ہے ان لوگوں کے نزدیگ۔۔
 

آوازِ دوست

محفلین
آپ حج کے لئے اپلائی کرنے کے بعد آپ کو نہ ملے تو پھر کیا جملے ہوگا۔
بھیّا میں پھر بھی شُکر ہی ادا کروں گا کہ شائد میرے رہ جانے سے کسی کے لیے کُچھ جگہ فراخ ہوئی ہو ، کسی کو زیادہ آسانی میسر آئی ہو۔
 
آخری تدوین:

squarened

معطل
۔
بالکل درست بات ہے اگر سعودی حکومت کی انتظامی استطاعت کم ہے تو اُسے زیادہ ویزے جاری ہی نہیں کرنے چاہییں.انسانی زندگی کی اہمیت کو یہ لوگ کب سمجھیں گے. کوئی بھی عبادت انسان کے حقِ زندگی سے مقدس نہیں ہے.

بھیّا میں پھر بھی شُکر ہی ادا کروں گا کہ شائد میرے رہ جانے سے کسی کے لیے کسی کے لیے کُچھ جگہ فراخ ہوئی ہو ، کسی کو زیادہ آسانی میسر آئی ہو۔
بھائی، آپ کے پہلے پیغام کے مقابلے میں یہ پیغام پھر بھی "دوستانہ"ہے، لیکن کیا آپ اس بات پر غور کریں گے کہ بات انتظامات میں کمی کی نہیں ہے، شاہ عبداللہ توسیع پروجیکٹ کی وجہ سے تین سال سے تمام ممالک کے حاجیوں کے کوٹہ ٢٠ ٪کم کیا گیا ہے جو کہ اگلے سال سے بحال ہو جائے گا، مطلب تین سال پہلے تک اس سے ٢٠ گنا زیادہ حاجی یہاں با آسانی حج کرتے رہے ہیں اور ٢٠٠٦ کے بعد سے منیٰ میں کوئی حادثہ نہیں ہوا تھا ، جبکہ منیٰ میں آخری توسیع ٢٠١٤ میں پل کو ٥ منزلہ کرنے کی ہوئی ہے، اس سے پہلے ٢٠ گنا زیادہ حاجی یہاں موجود رہے اور بغیر توسیع کے بھی تمام ارکان پورے کرتے رہے تو یہ انتظامی استطاعت کی کمی کے ساتھ کیسے ہوتا رہا؟

الشرق الاوسط میں بھی یہ خبر ایرنی گروپ لیڈر کے حوالے سے ہی چھپی ہے ،
http://english.aawsat.com/2015/09/a...-following-instructions-hajj-mission-official

http://urdu.alarabiya.net/ur/editor-selection/2015/09/26/-300-ایرانی-حاجیوں-کی-الٹنے-پاؤں-واپسی-بھگڈر-کی-وجہ-بنی-.html
 

آوازِ دوست

محفلین
شکریہ کہ آپ نے اِسے دوستانہ سمجھا۔ایرانی حاجی یا پاکستانی حاجی جیسی عجیب اصطلاحات کیا صرف مُجھے ہی بُری لگ رہی ہیں۔ آپ ایران سے تعلق رکھنے والے یا پاکستان سے تعلق رکھنے والے حاجی کہہ لیں، اگر یہاں آ کر بھی قومیت و مسلک کے جھگڑے نہ مٹے تو کیا مِلا۔ ایک انگریزی کہاوت ہے آل اِز ویل دیٹ اینڈز ویل اور اِسی طرح جس کام کے نتائج اِس طرح کے المیوں کو جنم دیں میں اپنی ناقص سوچ کے مطابق اُسے اچھی حکمتِ عملی کا مظہر قرار نہیں دے سکتا۔ میرے نزدیک ایک انسان کی زندگی سب سے اہم ہے ۔ اگر اسی انتظامی بصیرت کے ساتھ بیس فیصد زیادہ حاجی فریضہءحج ادا کرتے رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا کہ سکس راؤنڈ ریوالور کے چیمبر کی اکلوتی گولی خودکُشی کی کوشش سے زندہ بچ نکلنے کے زیادہ سے زیادہ پانچ مواقع دیتی ہے سو یہاں وہ استعمال کر لیے گئے تھے۔ پہلےتعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی کرین دِلخراش حادثے کا باعث بنی اور پھر یہ اُفتاد اگر اِس سارے جھمیلے میں انسانی کوششوں کی کوئی بھی کمی نہیں ہے تو پھر اِسے خُدا کا پیغام ہی سمجھیں کہ اُسے اپنے گھرکا یہ انتظام پسند نہیں ہے۔
 

زیک

مسافر
سعودی ایرانی ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں ہم بھی ان کی حرکتوں پر خوب ہنستے اگر سات سو جانوں کا مسئلہ نہ ہوتا۔
 

x boy

محفلین
12046993_1003910809651671_5425656277730117073_n.jpg
 

Fawad -

محفلین
12036669_966510500075775_3242543499289159271_n.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا سانحہ منیٰ میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (۳۰ ستمبر ، ۲۰۱۵) __ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے منی ٰ،سعودی عرب میں زخمی اور جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔امریکی سفیر نے کہا کہ ہماری تمام تر دعائیں اس واقعے میں زخمی اور مرنیوالے افراد کےاہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کے الفاظ کو دہراتے ہوئے کہا کہ سانحے کی اس مشکل گھڑی میں امریکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Top