منی کمپیوٹر یا مین فریم

قیصرانی

لائبریرین
میں یہ معلوم کرنا چاہ رہا ہوں کہ منی یا مین فریم کمپیوٹر کو بطور پی سی استعمال کرنے کے لئے کیا کیا پابندیاں مثلاً آپریٹنگ سسٹم، ایپلیکیشن پروگرامز وغیرہ لگ سکتی ہیں۔ دوسرا یہ بھی کہ منی یا مین فریم کمپیوٹر کو کہاں سے خریدا جائے کہ وہ زیادہ مہنگا نہ ہو۔ قیمتوں کا تقابلہ مل جائے تو اور بھی اچھا ہے۔ خود سے اسمبلنگ کرنے کی معلومات مل جائیں تو کیا ہی بات
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم”
مین فریم کافی مہنگا ہو گا ۔ وہ عام طور پر زیادہ یوزرز کو ایک ہی وقت میں ہینڈل کرنے کے کام آتا ہے ۔ سافٹ ویر ہوسز اور بینک کے سرورز میں مین فریم یوز کیا جاتا ھے ۔ لیکن میرے خیال میں اس کی قیمت کی وجہ سے پاکستان میں نہیں استعمال ہوتا ہو گا ۔
دوسری بات سافٹ ویرز ہیں ۔ اس میں مایکرو کمپیوٹر والے سافٹ ویر انسٹال نہیں ہوتے ، وجہ یہ کہ ونڈو کی لمیٹیشنز ہیں وہ ایک خاص حد سے زیادہ سپیڈ کو نہیں سپورٹ‌کر سکتی ، جیسا کہ آپ کو علم ہو گا ونڈو ایکس پی 32 بٹ زیادہ سے زیادہ 4 جی بی میموری سپورٹ کرتی ہے اور ونڈو ایکس پی 64 بٹ‌ زیادہ سے زیادہ 128 جی بی میموری سپورٹ‌کرتی ہے ۔64 بٹ ونڈو 32 بٹ ونڈو کے زیادہ تر سافٹ‌ویر سپورٹ نہیں کرتی ۔ مین فریم کا فرق تو بہت زیادہ ہے ۔ عملی طور پر قیمت ، ریپلای ابیلیٹی ، وغیرہ کو مد نظر رکھتے ہوے مین فریم کو عام پی سی کی جگہ یوز کرنا ناممکن جیسا ہے
 
Top