سیما علی
لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔۔
اے آر قادری صاحب
اے آر قادری صاحب
پر یہ کیا کے ڈھائی دہائی بعد ۔۔؟؟؟؟؟؟؟گذشتہ 25 سالوں سے
بات کو جانے دیں جہاں تک جائے...حضرت بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی - رہنے دیں
ڈھائی دہائی...پر یہ کیا کے ڈھائی دہائی بعد ۔۔؟؟؟؟؟؟؟
اللہ آپ کو سلامت رکھے کہ آپ امریکہ (جہاں ہر طرف انگریزی ہی انگریزی ہے ) میں اردو کی شمع روشن رکھنے کی کوششوں میں لگے ہیں اور ایک وہ ہیں جن کی قومی زبان اردو ہے وہ اردو کی شمع گل کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں (استثنا ء حاصل ہے مگر مخصوص طبقہ کو)۔ اور اگر شمع گل کرنے کی مثالیں دیکھنی ہوں تو پاکستانی ابلاغ کے ذرائع خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا کو دیکھ لیں ۔ آپ اردو زبان کی ترویج دیکھ کر عش عش کر اٹھیں گے۔بس تعارف میرا یہی ہے کہ اردو زبان و ادب کا پرستا ر ہوں - پاکستان سے تعلق ہے مگر اب عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم ہوں اور اردو ادب کی شمع روشن رکھنے میں اپنا حصہ ڈالتا ہوں -