فارسی شاعری من نمی گویم انا الحق یار می گوید بگو از حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری

من نمی گویم انا الحق یار می گوید بگو
چوں نگویم چوں مرا دلدار می گوید بگو

میں نہیں کہتا انا الحق ، یار کہتا ہےکہ کہہ
جب نہیں کہتا ہوں میں دلدار کہتا ہےکہ کہہ

ہر چہ می گفتنی بمن بار می گفتی مگو
من نمی دانم چرا ایں بار می گوید بگو

پہلے جو کہتا تھا وہ، تاکید کرتا تھا نہ کہہ
پھر نہ جانے کس لئے اس بار کہتا ہےکہ کہہ

آں چہ نتواں گفتن اندر صومعہ با زاہداں
بے تحاشا بر سر بازار می گوید بگو

جو نہ کہنا چاہئے تھا زاہدوں کے سامنے
بہ تحاشا برسرِ بازار کہتا ہےکہ کہہ

گفتمش رازے کہ دارم با کہ گویم در جہاں
نیست محرم با در و دیوار می گوید بگو

میں نے پوچھا اس جہاں میں رازِ دل کس سے کہوں
محرمِ دل جب تمیں دیوار کہتا ہےکہ کہہ

سر منصوری نہاں کردن حد چوں منست
چوں کنم ہم ریسماں ہم دار می گوید بگو

رازِ منصوری چھپانے کی نہیں ہے مجھ پہ حد
کیا کروں پھانسی کا پھندا دار کہتا ہےکہ کہہ

آتش عشق از درخت جان من بر زد عَلم
ہر چہ با موسیٰ بگفت آں یار می گوید بگو

عشق کی آتش نے جھنڈا کردیا دل پہ نصب
جو کہ موسیٰ نے کہا تھا یار کہتا ہےکہ کہہ

گفتمش من چوں نیم در من مدام می دمے
من نخواہم گفتن اسرار می گوید بگو

میں نہیں ویسا تو میری خاک میں ہے کیوں چمک
چاہتا ہوں نہ کہوں اسرار کہتا ہےکہ کہہ

اے صبا کہ پرسدت کز ما چہ می گوید معیں
ایں دوئی را از میاں بر دار می گوید بگو

اے صبا تجھ سے وہ پوچھیں کچھ معیں کہتا بھی تھا
دور کرنے کو دوئ غم خوار کہتا ہےکہ کہہ
 
فرخ منظور

لائبریرین
فرخ صاحب خیریت تو ہے نا؟
کیا پھر کوئی خطا ہو گئی؟
یہ میرے ایک دوست کو کسی نے دی تھی
میرے پاس ٹائپ کی ہوئی موجود تھی
اگر کوئی گڑ بڑ ہے تو برائے مہربانی مطلع کریں

حضور عالی! صرف مترجم کا نام جاننا چاہتا تھا اور کوئی مسئلہ نہیں۔ :)
 
فرخ صاحب
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
کیسا پردہ ہے چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
ہمیں تو چکرا دیا
اب پوچھنے کی وجہ بھی بتا دیں
 
بہت عمدہ سید ناصرشہزاد صاحب اردو محفل میں آپ کو میں پہلی مرتبہ دیکھا اور آپ کا پہلا دھاگہ ہی متاثر کرگیا۔ بہت عمدہ جناب خوش رہیں آباد رہیں۔
آپ کے مراسلہ کا اندازاور لہجہ ذرا تیز ہے جناب عالی ہاتھ ذرا ہولا رکھیں ۔ کیونکہ آپ کا اندازِ تحریر یہ بتاتا ہے کہ آپ جلد باز طبیعت کے مالک ہیں یا پھر غصیلے ہیں۔
 
پسند کرنے کا شکریہ
جناب عالی آپ نے میرے بارے میں جو قیاسات سوچے ہیں ممکن ہے آپ کی نظر میں ٹھیک ہوں
بشری کمزوریاں ہر شخص میں ہوتی ہیں
اس بات میں کوئی شک نہیں مجھے غصہ بہت آتا ہے
مگر اللہ نے برداشت کا مادہ بھی بہت دیا ہے
غصے کو جنوں نہیں بننے دیتا
ہے میرا ضبطِ جنوں جوشِ جنوں سے بڑھ کر
ننگ ہے میرے لئے چاکِ گریباں ہونا
شاد و آباد رہیں
 
جواب دینے کا شکریہ مجھے امید تھی کہ اپ میرے مراسلے کا برا نہیں مانیں گے چلیں شکر ہے کہ آپ نے میرے حسنِ ظن کی لاج رکھ لی۔دراصل میں نے نیک نیتی سے آپ کو مراسلہ لکھا تھا اور آپ نے بھی بہت مثبت انداز میں میرے شارٹ پچ کو تیزی سے بیک فٹ پر جا کر گیند کو میدان سے باہر پھینک دیا ۔ خوش رہیں آباد رہیں۔
 
روحانیت سے شغف ہونے کی وجہ سے آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ
زندگی سے تقاضا اور گِلہ نکال دیں تو زندگی پُرسکون ہو جاتی ہے :)
 
Top