جب تک میرے پاس نوکیا کا سیٹ تھا اور اس کی کوئی قدر بھی تھی اور نوکیا اپڈیٹ فراہم کرتا تھا تو میں ساتھ ہی اپڈیٹ کر لیتا تھا۔ اللہ کے فضل سے مجھے کبھی کوئی مسئلہ نہیں آیا تھا۔ بلکہ چھوٹے موٹے ”بگ“ ختم ہو جاتے تھے۔ میرے خیال میں اپڈیٹ کرتے رہنا چاہئے۔ باقی اپڈیٹ کرتے ہوئے کمپنی کی طرف سے دی گئی ہدایات پر مکمل اور دھیان سے عمل کرنا چاہئے۔ اپڈیٹ کرنے سے پہلے ڈیٹا کا بیک اپ ضرور بنا لینا چاہئے، تاکہ کسی مسئلے یا غلطی کا کفارہ تھوڑا ہی بھگتنا پڑے۔ باقی عام طور پر اپڈیٹ نہ بھی کیا جائے تو کوئی طوفان برپا نہیں ہوتا۔