موبائل سے فری چیٹنگ ؟

زین

لائبریرین
میرے ایک جاننے والا موبائل سے یاہو چیٹنگ کرتا ہے لیکن اسے ایک میسج کے تین روپے کا خرچہ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔

کنکشن جیز/موبلنک ہے کسی کو پتہ ہے موبائل نیٹ سے فری چیٹنگ ممکن ہے ؟‌
 

چاند بابو

محفلین
کچھ عرصہ پہلے میرے پاس جاز کی سم تھی تو میں نے بھی اس کی سیٹنگ کی ہوئی تھی لیکن اس میں تو بالکل فری چیٹنگ نہیں تھی ہاں آپ کا نمبر یاہو میسنجر کے ساتھ منسلک ہو جاتا ہے اور آپ ہر وقت دوستوں کی پہنچ میں ہوتے ہیں لیکن کوئی بھی دوست جو آپ کو میسج کرتا ہے میسنجر سے اس کے لئے تو یہ فری ہے لیکن آپ کو اسے جواب دینے کے لئے جاز والوں کو روپے دینے ہی ہوتے ہیں۔
 

شکاری

محفلین
میں نے بھی اپنے ایک نمبر پر یہی سیٹنگ کی ہوئی تھی لیکن اب وہ نمبر بند ہوگیاہے اب میں اپنی آئی ڈی سے وہ نمبر کیسے ہٹا سکتا ہوں ؟؟/
 

شکاری

محفلین
زین فری چیٹنگ کا ایک طریقہ مجھے معلوم ہے لیکن کبھی اس پر تجربہ نہیں کیا ہاں میرا کزن اسے استعمال کررہاہے۔طریقہ یہ ہےکہ

ایک یاہو میسنجر کا آتا ہے جو موبائل میں انسٹال ہوتا ہے اسے موبائل میں انسٹال کرکے اپنی آئی ڈی سے آن لائن ہو جائیں بس ایک مرتبہ آن لائن ہونے کے پیسے کٹتے ہیں پھر اس کے بعد جتنی دیر بھی آن لائن رہو دوبارہ پیسے نہیں کٹتے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کے موبائل میں خود سے سافٹ‌وئیر انسٹال کرنے کا آپش ہونا چاہیے۔ مزید تفصیل میں کزن سے معلوم کرکے بتا سکتا ہوں۔
 

zerocool

محفلین
میں جب پچھلی دفعہ پاکستان آیا تھا تو میں نے وارد کی سم پر ویپ اوپن کروایا تھا۔ جوکہ مجھے کافی سستا پڑا۔ ایک دفعہ ویپ اوپن کروانے کے پیسے لگتے ھیں۔ سارے دورے میں اپنی فیملی سے کونیکٹ تھا۔ ہر وقت چیٹنگ ھوتی رھتی تھی۔ جب ڈیٹا ایک ایم بی ھو جاتا ھے تپ پیسے کٹتے ھیں۔ ایک ایم بی میں آپ کافی میسجز کرسکتے ھیں۔ اگر آپ نے موبائیل ٹو موبائیل وائس چیٹ کرنی ھے تو فرنگ استعمال کرسکتے ھیں۔ اس کے زریعے آپ یاھو، ایم ایس این، گوگل اور بہت سے میسنجر استعمال کرسکتے ھیں۔ آپ ایم ایس این اور گوگل ٹاک پر بھی وائس چیٹ کرسکتے ھیں۔
http://www.fring.com/
 

ساجداقبال

محفلین
سادہ سا طریقہ ہے۔ کوئی بھی ایسا فون جس پر جی پی آر ایس اور .jar ایپلیکشنز چل سکتی ہوں اس پر ebuddy mobile انسٹال کر لیں۔ جی پی آر ایس کی چارجنگ فی ایم بی کے لحاظ سے ہوگی۔ تاہم یہ موبی لنک یاہو والے سے کافی سستا ہے۔
 
ebuddy تمام java applications میں سب سے بہترین ہے۔ دیگر اپلیکیشنز بار بار GPRS سروس سے disconnect اور connect ہوتی ہیں اور اسطرح آپ کو ایک نیا یونٹ چارج ہو جاتا ہے۔
 
Top