یاز
محفلین
آج کل کے سمارٹ فونز میں ہارڈ ویئر اور سوفٹ ویئر کے بے شمار فیچر پائے جاتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ موبائل فون خریدتے وقت اپنی منشا یا ضرورت کے مطابق کچھ فیچرز کو ترجیحاً ملحوظ رکھتے ہیں۔ وقت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ترجیح کی یہ ترتیب بھی تبدیل ہوتی جاتی ہے۔ جیسے کسی دور میں میرے خیال میں موبائل میں موجود کیمرہ اس کے فضول یا غیرضروری ترین فیچرز میں سے ایک تھا، لیکن اب موبائل کیمرہ کافی اہم ترجیح بن چکی ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ سمارٹ فون خریدتے وقت آپ کے ذہن میں فیچرز کی ترجیح کی ترتیب کیا ہوتی ہے؟
میرا سوال یہ ہے کہ سمارٹ فون خریدتے وقت آپ کے ذہن میں فیچرز کی ترجیح کی ترتیب کیا ہوتی ہے؟