موبائل فون میں اردو کی سپورٹ

ساجد کے مراسلے سے یہ سوال ذہن میں آیا ہے:

کسی موبائل فون میں اردو کی سپورٹ کیسے ڈالی جا سکتی ہے؟ کیا یہ طریقہ کار ونڈوز میں زبان لادنے جیسا ہے؟

میں نے ایک مرتبہ نوکیا کے ایک سمارٹ فون سے محفل کا صفحہ کھولا لیکن اس میں ویب پیڈ کام نہیں کر رہا تھا جس کی وجہ سے اردو لکھنا ممکن نہ تھا۔

اگر اس سوال کا جواب اس سے قبل دیا جا چکا ہے تو مطلوبہ دھاگے تک رہنمائی کریں۔
 
ابوشامل

محفلین
کون سے موبائل میں اردو لکھی جاسکتی ہے؟
Urdu T9 Dictionary کیا ہے؟
آپ نے کبھی موبائل میں خودکار ٹائپنگ کا انگریزی طریقہ استعمال کیا ہے؟ وہ T9 ڈکشنری کہلاتا ہے۔ اس میں آپ کو تین یا چار مرتبہ لکھ کر مطلوبہ حرف لانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ آپ کو جو لفظ لکھنا ہے اس کے حروف جس جس بٹن پر موجود ہیں اس کو ایک ایک مرتبہ دباتے جائیے لفظ خود بخود لکھا آ جائے گا۔ (آپ تجربہ کر لیں اگر سمجھ نہ آئے تو)
میں نے نوکیا کے موبائل فونز میں اردو T9 لغت دیکھی ہیں۔ بہت وسیع اور زبردست ہوتی ہیں۔ اس سے اردو پیغام ٹائپ کرنے کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت شکریہ ابوشامل ، یعنی یہی لغت مجھے موبائیل میں اردو لکھنے میں معاونت کرتی ہے۔
شاید تکنیکی حوالے سے نبیل بتائیں کہ یہ لغت کیسے بنتی ہے؟
 
arifkarim

معطل
بہت شکریہ ابوشامل ، یعنی یہی لغت مجھے موبائیل میں اردو لکھنے میں معاونت کرتی ہے۔
شاید تکنیکی حوالے سے نبیل بتائیں کہ یہ لغت کیسے بنتی ہے؟

یہ لغت نوکیا فونز میں پہلے سے موجود ہے۔ جیسے اسپیل چیکر ہوتا ہے، تقریبا ویسے ہی ڈٹیکٹ کرتا ہے لیکن اگلے لفظ بھی بتاتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ ابوشامل ، یعنی یہی لغت مجھے موبائیل میں اردو لکھنے میں معاونت کرتی ہے۔
شاید تکنیکی حوالے سے نبیل بتائیں کہ یہ لغت کیسے بنتی ہے؟

معذرت، لیکن میں نے ابھی تک موبائل فونز کے لیے اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کے تجربات نہیں کیے ہیں۔
 
اظفر

محفلین
موبایل فونز میں جو ماڈل ایشیا آتے ہیں ان میں اردو سپورٹ موجود ہوتی ہے اور اردو کے نام سے ہی ہوتی ہے ، لیکن ٹی ناین یا ڈکشنری اس میں‌نہیں‌ہوتی ۔ اگر ٹی ناین کا استعال کرنا ھے رومن اردو لکھی جاتی ہے۔ اردو میں زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ کی تعداد 40 ہزار تک ہے ۔ اتنے زیادہ الفاط موبایل فون میں اردومیں شامل کون کرے گا ؟ میرے خیال سے موبایل بنانے والے تو کم سے کم ایسا نہیں کرنے والے
 
حضرت یہ آپ کا خیال ہی ہے :) ہم اپنی گناہگار آنکھوں سے اردو ٹی نائن لغت دیکھ چکے ہیں۔ اگر اردو کو رومن میں ہی لکھنا ہوتا تو ہمارا جواب ہوتا بھیا! ہم لنڈورے ہی بھلے :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی ہاں ابوشامل صاحب ٹھیک کہتے ہیں اردو لغت کے لیے بھی ٹی نائن کام کرتی ہیں لیکن کچھ الفاظ اس کی دسترس میں نہیں ہیں جیسے اگر ہم خرم لکھنا چاہے تو خرم کی جگہ جرم یا حرم لکھا جائے گا اس طرح کچھ الفاظ ٹھیک نہیں لکھے جاتے لیکن موجود ہے اور کام بھی کرتی ہیں
 
میرا سوال وہیں رہ گیا کہ کسی موبائل فون میں اردو کی سپورٹ کیسے ڈالی جا سکتی ہے؟

کیا اس کے لیے لازمی ہے کہ اسی زبان سے مرصع فون خریدا جائے؟
 
اظفر

محفلین
زبان کی سپورٹ موبایل کے او ایس میں ہوتی ہے ۔ ہر ملک میں‌جانے والے موبایل کا او ایس عام طور پر الگ الگ ہوتا ہے ۔ میرے خیال میں بہتر ہے آپ اردو والا موبایل جس میں پہلے سے اردو موجو دہو ۔ پاکستان میں ایسا موبائل عام مل جاے گا ، خود سے سافٹ ویر کی ری انسٹالیشن سے موبایل فوت بھی ہو سکتا ہے۔ پھر بھی آپ رسک لینا چاہتے ہیں‌تو بتا دیں میں آپ کو اس بارے میں ضروری باتیں بتا دوں‌گا ۔
 
Top