موبائل فون ڈائرکٹری

اسلام و علیکم

راقم الحروف نے موبائل فون کے لیے ایک سافٹ وئیر تشکیل دیا ہے جس سے پاکستان کے تمام شہروں کے ڈائلنگ کوڈ اور ایمرجنسی نمبر باآسانی چند کیز دبانے سے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ یہ سافٹ وئیر کسی بھی ایسے موبائل پر رن کیا جا سکتا ہے جس میں جاوا سپورٹ دستیاب ہو۔

ڈاؤن لوڈ کرنے اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس لنک پر تشریف لائیں:
http://sites.google.com/site/ptcldirectory/
 

ساقی۔

محفلین
بہت خوب جناب.ِِِِِِِِِِِِِِِِِِ اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے. اور آپ اچھی اچھی مفید چیزیں تیار کرتے رہیں.بہت شکریہ

اور آپ کو یہاں خوش آمدید . اپنا تعارف ضرور کرایئے گا .
 

ابو کاشان

محفلین
السلام و علیکم سائینسدان!

محفل پر خوش آمدید۔ پہلی ہی پوسٹ سے بھلائی کے کام شروع کرنے پر مبارکباد۔:notworthy::applause: میں نے سائیٹ دیکھی ہے کارآمد ہے۔ میں یہ استعمال تو نہیں کر سکتا لیکن جن کے کام آئے گا وہ دعائیں ضرور دیں گے۔:praying:

یوں ہی نت نئی ایجادات کے ساتھ جلوہ گر ہوتے رہیئے گا۔
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔ سائنسدانوں‌والا کام کیا آتے ہی۔
ویسے خوش آمدید۔ اپنا تعارف بھی دیں‌کہ سائنس کے پردوں میں‌ ملفوف رہنا پسند کریں‌گے؟
 
اسلام و علیکم دوستو!

آپ کی محبت کا بے حد شکریہ۔ میں چاہتا ہوں کے میرے سافٹ وئیر کو جلدی سے چیک کر کے کہ اس کی خامیاں خوبیاں بھی بتائیں آپ کے مشورے میرے اندر مزید کام کرنے کا جذبہ پیدا کریں گے۔

شکریہ
 

جیہ

لائبریرین
بہت کارمد سافٹوئیر ہے ۔ کئی شہر لسٹ میں نہیں آتے جیسے ہمارا شہر منگورہ جو کہ سوات کا مرکزی شہر ہے البتہ سوات دینے سے کوڈ آجاتا ہے

ایمرجنسی نمبر بڑے شہروں کے بھی نہیں آتے
 
Top