موبائل میں نستعلیق فونٹ کے تعلق سے ایک سوال

السلامُ علیکم
میں نے موبائل میں نستعلیق فونٹ انسٹال بهی نہیں کیا ہے۔ باوجود اس کے ایک اردو ویب سائٹ بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ نستعلیق فونٹ میں دکھائی دے رہی ہے. اور اس میں سارے الفاظ درست دکھائی دے رہے ہیں.
لیکن موبائل میں انسٹال کرنے پر سارے الفاظ ٹوٹے پھوٹے دیکهائ دیتے ہہی یہ کیا چکر ہے۔
یہ سکرین شارٹ دیکھیں
Screenshot_2016_01_26_11_00_18.png
 
شکیب

محفلین

اردو پوائنٹ والوں نے نفیس نستعلیق فانٹ اپنی ویب سائٹ پر ”امبیڈ Embed“ کر رکھا ہے، اس کی وجہ سے بغیر فانٹ انسٹال کیے بھی آپ کو ویب سائٹ نستعلیق میں دکھائی دے رہی ہے۔
مثال کے طور پر آپ عروض کی ویب سائٹ، م بلال م، میرا بلاگ، اسد بھائی کے اردوائے ہوئے سانچے وغیرہ دیکھ سکتے ہیں جن میں نستعلیق فانٹ امبیڈ کیے ہوئے ہیں۔ یہ تمام سائٹس آپ کو نستعلیق میں دکھائی دیں گی۔
مختصر یہ کہ یہ آپ کے موبائل کا کمال نہیں، بلکہ ویب سائٹ کا کمال ہے۔
اور جاننا ہو تو Font Embedding گوگل صاحب سے پوچھ لیں۔
خوش رہیں
 
arifkarim

معطل

اگر براؤزر درست دکھا رہا ہے تو دیگر مقامات پر بھی صحیح کام کرنا چاہیے۔
 
یہ ضروری نہیں ہے۔ براؤزر میں فونٹ رینڈر کرنے کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔ جبکہ ڈیوائس کا اپنا۔ اور مختلف ایپلیکیشنز میں بھی مختلف ریسپانس ہو سکتا ہے، جو اس پر منحصر ہے کہ ڈویلپر نے کیسے ڈیویلپ کی ہے۔ اور کونسا کمپوننٹ استعمال کیا ہے۔
 
شکیب

محفلین
میں جب انٹرنیٹ پر اردو لکھتا ہوں پهر تو صحیح اردو دکھائی دے رہا ہے لیکن اگر میسج میں جا کر لکھوں تو الفاظ آگے پیچھے دکھائی دے رہے ہوتے ہیں
 
arifkarim

معطل
یہ ضروری نہیں ہے۔ براؤزر میں فونٹ رینڈر کرنے کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔ جبکہ ڈیوائس کا اپنا۔ اور مختلف ایپلیکیشنز میں بھی مختلف ریسپانس ہو سکتا ہے، جو اس پر منحصر ہے کہ ڈویلپر نے کیسے ڈیویلپ کی ہے۔ اور کونسا کمپوننٹ استعمال کیا ہے۔
یعنی اینڈروئیڈ کے فانٹ رینڈرنگ انجن میں مسئلہ ہے؟
 
اس پر بہت اعتماد سے تو کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کبھی اس طرف توجہ نہیں دی۔ پرانے اینڈرائڈ ورژنز میں نستعلیق فونٹ رینڈرنگ کا مسئلہ تھا جو کہ کٹ کیٹ کے کسی ورژن میں آ کر درست ہو گیا۔
ان کا آپریٹنگ سسٹم پرانا ہے غالباً
 
Top