شکیب
محفلین
سوئفٹ کیبورڈ عرصۂ دراز تک اس لیے استعمال میں رہا کہ اس کی پریڈکشن بے حد زبردست ہے۔ شنید ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ کے لیے پریڈکشن سسٹم انھیں لوگوں نے بنایا تھا۔سیمپل کی ایپ، سوئفٹ کی ایپ یا کسی اور ایپ کا کیا فائدہ ہے ؟
ملٹی لنگ او کیبورڈ، جیسا کہ تابش بھائی نے کہا، مکمل کسٹمائزیشن کی سہولت دیتا ہے چنانچہ آپ کسی بھی بٹن کو کہیں بھی رکھ سکتے ہیں۔ جو حروف/علامات موجود نہیں انھیں خود شامل کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ یہ اب بھی میرے موبائل میں شامل ہے۔
فی الحال سب سے زیادہ استعمال میں گوگل جی بورڈ ہی ہے، وجہ1 اسپیچ ٹوٹیکسٹ۔ وجہ2 کامپیکٹ لے آؤٹ۔ دیگر کیبورڈز میں ج کے لانگ پریس پر ض، ن کے لانگ پریس پر ں وغیرہ آتا ہے، جو موبائل یعنی ٹچ اسکرینز پر کافی وقت ضائع کرتا ہے۔ جیبورڈ میں ایک ہی اسکرین پر تمام حروف موجود ہیں تو بڑی سہولت رہتی ہے اور ٹائپ تیزی سے ہوتا ہے۔
کسی بھی کی بورڈ میں آپ کو مکمل علامات نہیں ملیں گی، مثلاً تخلص کی ڈوئی۔۔۔ چنانچہ ملٹی لنگ او میں یہ سب شامل کیا ہوا ہے، جب ضرورت ہوتی ہے کیبورڈ بدل کر استعمال کر لیتا ہوں۔