اگر اوریجنل تصویر یا ویڈیو کی ریزولوشن کم ہے تو اسے بڑا کرنے سے معیار خراب ہو گا۔
تصویروں کو کسی اچھے فوٹو ایڈیٹنگ سوفٹویئر میں تھوڑا سا ریسائز (انلارج) کریں، ایک دفعہ میں 10 فیصد سے 25 فیصد تک اور ان کی ریٹچنگ کریں۔ جب تصویر قابل قبول حد تک بہتر ہو جائے تو یہ عمل ایک یا زیادہ مرتبہ دوہرائیں۔ میں فری سوفٹویئر گِمپ استعمال کرتا ہوں۔
ویڈیو کے لئے بھی یہی طریقہ استعمال کر کے دیکھ لیں۔ میں کنورژن کے لئے فری سوفٹویئر
فورمیٹ فیکٹری استعمال کرتا ہوں، لیکن عام طور پر سائز چھوٹا کرنا ہوتا ہے یا ایک فورمیٹ سے دوسرے میں تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ آپ سائز بڑھا کر کنورٹ کریں اور معیار (Quality) بہترین رکھیں۔
جب آپ ایک چھوٹے سائز کی تصویر یا ویڈیو کو بڑا کر کے دیکھتے ہیں تو معیار ویوئر سوفٹویئر کے کوڈک اور کمپیوٹر کی رفتار کے مطابق ہوتا ہے۔ جب اسی فائل کا سائز بڑھا کر محفوظ کر لیا جائے تو جس معیار میں محفوظ کیا جائے ویسا ہی نظر آتا ہے۔