الف عین
لائبریرین
ایک زمانہ یعنی 2003 کے شروع تک محض ایک دو کمپنیاں ہی سروس فراہم کرتی تھیں اور ان دنوں آٹھ روپئے فی منٹ کال ریٹ تھا، ان کمنگ کے بھی دو روپئے لگتے تھے۔ 2003 مئ میں ریلائینس نے آ کر پانسے پلٹ دئے۔ میری پرانی سکیم کے مطابق چار سو روپئے ماہانہ کرائے میں مجھے چار سو منٹ مفت تھے چالیس پیسے فی منٹ کے حساب سے۔ اور ریلائینس سے ریلائینس کے پورے ملک میں چالیس پیسے فی منٹ ہی شرح تھی، اس طرح میں حیدر آباد صابرہ کے موبائل پر مکمل مفت بات کرتا تھا، دوسرے فونوں پر چالیس پیسے کا ڈسکاؤنٹ تھا، یعنی پہلے چار سو منٹ تک۔ میرے دو سو منٹ سے زیادہ بات بھی نہیں ہوتی تھی، اور اس سکیم میں کیوں کہ موبائل کی باکس قیمت 11200 روپئے تھی، لیکن ہم کو تین سال تک 30 روپئے اس کے دینے تھے اور اس طرح سات سو روپئے ہو رہا تھا۔ امریکہ جانے سے پہلے میں نے یہ سکیم ختم کر دی۔ خیر یہ تو تاریخ بتا رہا تھا یہاں کی موبائل سروس کی۔ غرض دوسری سروسیز کو بھی اپنی شرحیں کم کرنی پڑیں۔ اب بھی لیکن ریلائینس ہی نئے پلان نکال کرمثال قائم کرتا ہے اور دوسرے اس کی نقل کرتے ہیں۔ آج کل اس کی سکیم میںٕ 999 روپئے میں ایک سادہ موبائل ہے جس میں ریلائینس ٹو ریلائینس 2000 روپئے کا ٹاک ٹائم فری، اور ایک سال تک ان کمنگ بھی فری۔ دوسرے موبائل جو دو ہزار سے زاید قیمت کے ہیں۔اس میں دو سال تک ان کمنگ فری اور دو سال تک دو ہزار روپئے کا ٹاک ٹائل فری۔ کچھ مہنگے موبائلس میں یہ ٹاک ٹائم کسی بھی سروس کے لئے۔ یہی سی ڈی ایم اے ہے اس لئے موبائل وہاں سے ہی لینا ہوتا ہے۔ یہاں ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ہر ریاست بلکہ درست الفاظ میں ٹیلی کام سرکل میں الگ الگ ٹیرتف پلان ہیں، پوسٹ پیڈ میں بھی اور پری پیڈ میں بھی۔ اس کے علاوہ کچھ سپیشل ٹیرف واؤچرس ہیں۔ جیسے یہاں مہاراشٹر میں 49 روپئے کا ایک واؤچر ہے جس میں ایک ماہ تک ایک ہزار ایس ایم ایس مفت، اور ہر مقامی، یعنی مہاراشٹر ممبئ اور گووا میں ہر موبائل 50 پیسے فی منٹ، اور ہر لینڈ لائن ایک روپیہ فی منٹ۔ ایک پوسٹ پیڈ سکیم بھی یہاں ہی ہے (آندھرہ پردیش میں نہیں جو میں حیدرآباد میں لے سکوں) اس میں 124 روپئے کرایہ ہے ماہانہ، اور یہی شرحیں ہیں۔ ایس ٹی ڈی دو روپئے فی منٹ۔
ٹاٹا انڈی کام ایک اور سی ڈی ایم اے سروس ہے، ان کی خاص بات یہ ہے کہ کال کی پلس سیکنڈ ہے۔ لوکل ٹاٹا ٹو ٹاٹا کچھ پلانوں میں مفت، کچھ میں ایک پیسہ فی سیکنڈ، دوسرے موبائل دو پیسہ، اور لینڈ لائن تین پیسہ فی سیکنڈ۔ یہی پری پیڈ میں فل ٹاک ٹائم دیتا ہے۔ دوسرے ،جیسے ریلائینس، عام پری پیڈ میں دو سو روپئے میں ایک ماہ کی ویلیڈٹی میں پچاس روپئے کا ٹاک ٹائم ہی دیتا ہے۔ ان کے بھی سپیشل ٹیرف واؤچرس ہیں۔ ہر سروس کے ہائ ویلی ڈٹی واؤچرس بھی ہیں۔ جیسے تین ہزار روپئے میں ایک سال تک ویلڈٹی اور تقریباً پونے تین ہزار کا ٹاک ٹائم۔ اس کے علاوہ دو ایکس ال سے "لائف ٹائم" ویلیڈٹی بھی شروع ہوئ ہے۔ جو دراصل کمپنی کے لائسینس کی مدت تک ہے۔ میں نے ریلائینس کا پنا موبائل لائف ٹائم ہی کروالیا ہے۔ اس میں ایک بار 995 روپئے دے کر بھول جائیں۔ ان کمنگ چلتی رہے گی۔ کال شرحیں البتہ زیادہ ہیں، دو روپئے لوکل کال مطلب مقامی سرکل میں، تین روپیہ فی منٹ ایس ٹی ڈی، لیکن ہر واؤچر میں فل ٹاک ٹائم۔ واؤچرس دس روپئے قیمت سے شروع ہیں۔ کال شرح کم کرنا ہے تو اس پر ٹیرف واؤچرس مزید۔۔لیکن یہ ٹیرف واؤچرس اکثر لائف تائم کی سورت میں نہیں۔ پھر اس کے علاوہ محض ان کمنگ واؤچرعس بھی ہیں۔ ایک سال تک ان کمنگ فری والے۔ ٹاک ٹائم کے لئے مزید واؤچرس خریدیں لیکن ان میں فل ٹاک ٹائم ملے گا۔ کم شرح کے لئے، اس پر ٹیرف واؤچرس مستزاد۔
ان دونوں سی ڈی ایم اے کے علاوہ جی پی آر ایس سرسوسیز ہیں بی ایس این ایل کی سیل ون، جن کے پوسٹ پیڈ میں ماہانہ سو روپئے سے لے کر 725 روپئے تک ماہانہ کرایہ ہے۔ 725 روپئے میں مقامی سرکل میں تمام بی ایس این ایل لینڈ لائن اور موبائل میں لا محدود کالس مفت۔ ان کا ایکسیل پری پیڈ ہے۔ کال شرحیں 25 پیسے فی منٹ سے سوا روپئے فی منٹ تک مقامی۔ انڈیا ون سکیم میں پورے ملک میں ایک روپیہ فی منٹ (کرایہ موبائل 299 روپئے، لینڈ لائن پر یہ سکیم ایک سو اسی روپئے ماہانہ کرائے پر)۔
مزید سروسیز ہیں ہچ، آئڈیا اور ایر ٹیل۔ اور ہر کمپنی کے کئ کئ پلانس ہیں۔ بہت سمجھ بوجھ کر اپنا پلان منتخب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرا ایر ٹیل کا پلان ہے پلان 125۔ یعنی ماہانہ کرایہ سوا سو روپئے، پچاس روپئے کالر آء ڈی کے ایکسٹرا لیکن ضروری (یعنی کل پونے دو سو)، کال شرحیں۔ سارے ملک میں سوا روپیہ، مقامی بھی اور ایس ٹی ڈی بھی، موبائل یا لینڈ لائن، بلکہ ایس ایم ایس بھی۔ لائف ٹائم میں آئڈیا کا پلان سب سے اچھا ہے۔ لائف تائم کلے باوجود سارے لوکل موبائل ایک روپیہ فی منٹ اور لینڈ لائن ایک روپیہ نصف منٹ۔ ایس ٹی ڈی سب نصف منٹ کی پلس۔ موبائل ایک روپیہ، لینڈ لائن دو روپیہ (شاید، یہ نئ سکیم ہے آج ہی شہر میں اس کے بینرس دیکھے تھے)۔