موت کا بوسہ

ساجداقبال

محفلین
ہاہاہا۔۔۔اچھا مذاق ہے۔ پوائزن گلینڈ نکال کے تو کوئی بھی کر سکتا ہے ایسے۔ ویسے ایسا بے جان سانپ کبھی نہیں دیکھا۔
 

وجی

لائبریرین
ساجد بھائی ایسا تو ٹی وی والے کرتے ہی‌ ہیں
ویسے انہوں نے اگر کبھی کینگ کوبرا دیکھ لیا نا تو ہوش اڑ جائیں گے
کیونکہ کینگ کوبرا 16 سے 18 فٹ لمبا ہوتا ہے اور اسکا منہ بھی کافی بڑا ہوتا ہے
 

فہیم

لائبریرین
ہائیں۔
اتنا وڈا فراڈ:eek:

کنگ کوبرا سانپوں میں سب سے زہریلا سانپ ہوتا ہے۔
اور وہ وقار صاحب کہتے ہیں کہ میڈیکل بیک اپ رکھا ہوا ہے۔
میرا نہیں خیال کہ یہ کوئی تسلی بخش بات ہوسکتی ہے کنگ کوبرا کے حوالے سے۔
کیونکہ اس کا زہر کافی تیزی سے جسم میں سرایت کرجاتا ہے۔

شاید کچھ ترتیب یوں ہے۔
پہلے نمبر پر کنگ کوبرا
دوسرے پر بلیک ممبا
اور تیسرے پر رسل وائپر
زہریلے ترین سانپ ہیں۔


اور یہ جو سانپ انہوں نے یہاں رکھا ہوا ہے۔
یہ تو مجھے ان مداریوں والا سانپ لگ رہا ہے جو گلیوں میں‌ بچوں کو سانپ کا تماشا دکھاتے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
فہیم صاحب سب سے زیادہ زہریلہ سانپ کینگ کوبرا نہیں ہے
زہر کے لحاظ سے سب خطرناک سانپ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے
اس کے بعد بلیک ممبا ہے

کینگ کوبرا کے خاصیت یہ ہے کہ اس میں سب سے زیادہ زہر پایا جات ہے جو کہ ایک ہاتھی کو مارنے کے لیئے کافی ہوتا ہے
اور تقریبا 20 انسانوں کو مارنے کے لیئے کافی ہوتا ہے
لیکن کینگ کوبرا حجم میں کافی بڑا ہوتا ہے
 
Top