Wajih Bukhari
محفلین
جی بالکل درست فرمایا۔رائے زنی ہر شخص کا حق ہے۔ اور ہر شخص کی رائے بھی ایک جیسی ہو یہ ممکن نہیں۔ اس حقیقت کو کشادہ دلی سے تسلیم کرنا چاہیے۔ البتہ کسی رائے کے رد و قبول کا مکمل اختیار رائے لینے والے پر ہے۔
رائے حاصل کرنا خصوصا تنقیدی رائے جو کہ تعمیری تنقید ہو میرے لئے مددگار ثابت ہوئی ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ ہمارے دوست راحل صاحب فرماتے ہیں کہ اس محفل میں رائے دینا یا تنقید کرنے کا رواج عام ہونا چاہئے۔ اور راحل صاحب اپنی صائب رائے سے نوازتے بھی رہتے ہیں۔ مجھے ان کی اس بات سے اتفاق ہے۔