موجودہ تنازع پر امریکہ کا مقدمہ

مہوش علی

لائبریرین
اردو اخبارات پڑھنے سے اکثر اصل حالات سمجھنے میں مدد نہیں ملتی [بلکہ یکطرفہ ورژن پڑھنے کو ملتا ہے]

ذیل میں نیوز ویک کا ایک آرٹیکل پیش کر رہی ہوں جس سے یقینی طور پر تنازع کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔

مختصر سمری یہ ہے:
1۔ امریکہ نے جتنے موجودہ حملے کیے ہیں ان میں صرف اور صرف ایک "حقانی گروپ" کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
2۔ حقانی گروپ اس وقت تمام دہشت گرد گروپز میں سب سے زیادہ طاقتور گروپ ہے جو کہ افغان صدر کارزائی پر حملے سے لیکر انڈین ایمبیسی اور غیر ملکی سفیروں پر حملوں کا ذمہ دار ہے۔ اور امریکہ کو افغانستان میں سب سے زیادہ نقصان ابتک اسی گروپ کی دہشت گرد کاروائیوں نے پہنچایا ہے۔
3۔ حقانی گروپ پاکستان میں حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کرتا [برخلاف محسود گروپ کے]
4۔ آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج نے پچھلے تمام سالوں میں حقانی کے خلاف کاروائیاں نہیں کیں۔
بلکہ اسکے بالکل برعکس آئِی ایس آئی کے حقانی سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔
5۔ اور امریکہ نے جب بھی پاکستان کو حقانی کے متعلق خفیہ معلومات مہیا کی ہیں، آئی ایس آئی نے فورا انہیں آگے حقانی گروپ کو پہنچا دیا ہے جس کی وجہ سے ہمیشہ حقانی گروپ کسی بھی قسم کے نقصان سے عین وقت پر بچ جاتا ہے۔
6۔ پاک فوج کے ترجمان متعدد مرتبہ حقانی گروپ سے اپنے تعلقات کا ذکر کر چکے ہیں۔

کچھ تو ہوتی ہیں خلق خدا کی شکایتیں بھی
یونہی پڑتا نہیں ستمگر ہر کسی کا نام
[اگر شعر غلط لکھ گئی ہوں تو معذرت۔ شعر و شاعری کبھی میری مکمل دسترس میں نہیں رہی]
میں امریکی حملے کے تو بہت خلاف ہوں، مگر ساتھ میں یہ دیکھ رہی ہوں کہ قصور کچھ اپنا بھی ہے۔ اور اگر اب بھی آنکھیں بند کر کے اسی روش پر چلتے رہے اور اپنی اصلاح نہ کی، تو پھر جنگ و تباہی کو ٹالنا بہت مشکل ہے۔

"رفیق مقبول" صاحب کا یہ پورا چشم کشا آرٹیکل اس لنک پر پڑھئیے [کل تین صفحات]۔

Pakistan’s Dangerous Double Game

Unsure of Islamabad's loyalties, U.S. forces open up a more aggressive, controversial strategy in the tribal areas.​
taliban-pakistan-game-IN02-wide-horizontal.jpg
Rafiq Maqbool / AP
 

خاور بلال

محفلین
اب تک یہ شور مچایا جاتا رہا ہے کہ طالبان پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ دشمن ہیں۔ لیکن مذکورہ بالا پیغام کے مطابق حقانی گروپ صرف امریکہ کے دشمن ہیں وہ پاکستان کے خلاف نہیں۔ امریکہ سے دشمنی انہیں‌ہونی بھی چاہیے ظاہر ہے امریکہ ان کے ملک پر قابض‌ ہے۔ امریکا کے ہاتھوں‌ پر افغان قوم کے معصوموں‌ کا خون ہے۔ امریکا نے اپنے دشمن خود ہی پیدا کیے ہیں‌ تو ہم اس اندھی آگ میں‌ کیوں کودیں۔ ہم نے بہت غلطیاں کی ہیں‌افغانستان کے حوالے سے ہم نے خود امریکہ کو کاندھا فراہم کیا افغانستان میں‌دہشت گردی کے لیے، امریکا اور شمالی اتحاد نے اب تک جتنے معصوموں کا خون کیا ہے اس میں ہمارا بھی برابر کا حصہ ہے لیکن اس کے باوجود حقانی صاحب ہمارے دشمن نہیں، یہ تو بڑی بات ہے ہمیں تو قدر کرنی چاہیے ان کی۔
 

ساجداقبال

محفلین
نیوزویک نے یہ نہیں بتایا کہ حقانی گروپ کے مرنے والے بچے اور عورتیں ہی کیوں ہیں؟ کہیں اس گروہ میں شمولیت کیلیے بچہ یا عورت ہونا شرط تو نہیں۔ اور کیا آپکا نہیں خیال کی یکطرفہ امریکی ورژن ہے۔ بھائی سب کو اپنے مفادات عزیز ہیں۔ اگر ہمارے ملک کے اخبارات اپنے ملک کے مفاد میں لکھتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
 
Top