حسینی
محفلین
موجودہ حالات میں جمہوریت کافی نہیں ، قتال فی سبیل اللہ کو عام کرنا ہوگا، منور حسن
لاہور(دنیا نیوز)جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، کہتے ہیں معاشرے میں قتال فی سبیل اللہ کا کلچر عام کرنا ہوگا ، محض جمہوری سیاست کے ذریعے مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نےکہا کہ موجودہ حالات میں جہاد فی سبیل اللہ اور قتال فی سبیل اللہ کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ کچھ لوگ ان اصطلاعات کے استعمال سے گریز کرتے ہیں کہ لیکن محض جمہوری سیاست کے ذریعے معاشرے کو درپیش مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا ۔ منور حسن نے کہا قتال فی سبیل اللہ کے نتیجے میں اچھائی جیت جائے تب ہی جمہوری سیاست کارگر ہو سکتی ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی منورحسن کا کہنا ہے کہ انجینئرڈ انتخابات کے ہوتے ہوئے جمہوریت نہیں آ سکتی ، اس کے لیے طویل جدوجہد کرنا ہوگی۔