موجودہ سیاسی لیڈر یا مشرف بہتر کون؟

قرال صاحب میری بھی آپ سے درخواست ہے کہ آپ ذرا تحمل مزاجی اور گفتگو کے آداب کا خیال رکھیں۔

مشرف کی حمایت مہوش اور قیصرانی بھی کرتے ہیں اور بہت لمبی بحثیں بھی کی ہیں انہوں نے مگر کہیں بھی شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور یہی ایک اچھے مبحث‌ کی پہچان ہوتی ہے۔ میں خود آپ کی ایک دو باتوں کے جواب دینے لگا تھا کہ آپ کا انداز دیکھ کر میری ہمت نہیں پڑ رہی اس بحث میں کودنے کی حالانکہ پچھلے دنوں میں کافی متحرک رہا ہوں۔

بڑی مشکل سے سیاست پر دوبارہ مباحثے شروع ہوئے ہیں اور دونوں طرف سے رائے سن کو مل رہی ہے اسے چلتے رہنے دیجیے اور خدارا تلخی اور ذاتی حملوں سے پرہیز کریں اور اگر کسی اور دوست نے بھی ایسا کیا ہے تو وہ بھی محتاط ہو جائے۔ اچھے ماحول میں ہی اچھی بحث ہو سکتی ہے۔

امید ہے آپ توجہ فرمائیں گے۔
 

qaral

محفلین
سوری محب اگر آپ کو میری وجہ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو مگر یاد رکھئے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی میں نے صرف جواب دیا پہل خاور نے کی
 
Top