جاسمن
لائبریرین
مہنگائی کی لہر ابھی کچھ ماہ پہلے بھی اٹھی تھی اور لوگ بہت متاثر ہوئے تھے لیکن حالیہ مہنگائی نے واقعتاً غریب تو غریب درمیانے سفید پوش طبقے کی کمر بھی توڑ دی ہے۔ اب تو جس محفل میں جائیں، مہنگائی پہ ضرور بات ہوتی ہے۔ بجلی کے بلوں نے بلبلانے پہ مجبور کر دیا ہے۔ سفر مہنگا ترین ہو گیا ہے۔ باورچی خانہ چلانا انتہائی مشکل ہے۔ آٹے کے لیے لمبی قطاریں دیکھ کے دل دکھتا ہے۔ پہلے جو لوگ دوسرے مستحق لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے، اب کنی کترانے لگے ہیں کہ اپنا گزارا مشکل ہو گیا ہے۔ کپڑے بنانے، دیگر چیزوں پہ پیسے خرچ کرنا عیاشی لگتی ہے۔
ایسے میں حکمرانوں کو کوسنے سے باورچی خانہ نہیں چلے گا، نہ ہی سوشل میڈیا پہ ایک خاص طبقے کے اللوں تللوں کو ختم کرنے، فلاں کلب، ججوں، بیوروکریسی جیسی اشرافیہ کی تنخواہیں اور مراعات ختم کرانے کی مہم سے آپ کے بجلی کے بل ادا ہوں گے۔ مہم کے ساتھ ہمیں بچت کے گر سیکھنے ہوں گے اور اپنی موجودہ روزی کے ساتھ کسی اور راہ کے بارے میں بھی غور کرنا ہو گا۔ مسلمان ہونے کے ناطے رزق میں برکتوں کی تراکیب دہرانی ہوں گی۔
بچت اور کم سرمائے سے شروع ہونے والے روزگار کے بارے آپ کے پاس تجاویزہوں تو ضرور بتائیں۔