جاسم محمد
محفلین
مودی کو یو اے ای کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا گیا
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ہے۔ فوٹو : ٹویٹر
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑی سویلین ایوارڈ سے نواز دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’ زاید میڈل‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پہنایا۔ یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو یہ ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا جس کا رواں برس اپریل میں اعلان کرتے ہوئے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ تاریخی اور اسٹریٹیجک تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط کرنے میں پیارے دوست مودی کا بڑا ہاتھ ہے۔
متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’آرڈر آف زاید‘ برطانیہ کے ملکہ ایلزبتھ ، روسی صدر پوتن اور چین کے صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جہاں ان کا ولی عہد محمد بن زاید نے پُرتپاک استقبال کیا، مودی کے دورہ یو اے ای میں دونوں ملک کے درمیان کئی تجارتی معاہدے طے پائیں گے۔