موذیلا فائر فاکس اور انٹر نیٹ‌ ایکسپلورر

قیصرانی

لائبریرین
جی میل میں جب میں فائلز اپ لوڈ کرتا ہوں تو انٹر نیٹ ‌ایکسپلورر یہ آپشن برائے اٹیچمنٹ‌ دیتا ہے۔ صرف ایڈ مور پر کلک کرنے سے ونڈو کھل جاتی ہے جہاں سے میں فائل کو منتخب کر سکتا ہوں۔ فائر فاکس ایک نئی بار کھولتی ہے، اس پر براؤز پر کلک کر کے مجھے فائل چننی ہوتی ہے اور پھر اس کے بعد جا کر کہیں دوبارہ ایڈ مور کرتا ہوں اور پھر نئی بار، پھر براؤز پھر انتخاب

یہ انٹر نیٹ ایکسپلورر 6 کی تصویر رہی، اٹیچمنٹ‌سیکشن کی

IE6.jpg


یہ تصویر موذیلا فائر فاکس 2 کی رہی، اسی اٹیچمنٹ‌ سیکشن کی

FF2.jpg


اس کی کوئی وجہ بتا سکیں؟
 
جی میل کی فائیلوں کو اپلوڈ کرنے کی اجاکس تکنیک ویب ڈیویلوپرس میں عرصہ سے موضوع گفتگو رہی ہے۔ در اصل یہ فیچر آئی فریمس IFrame کے ذریعہ ممکن ہو سکی ہے جو کہ HTML کا نسبتاً جدید ایلیمینٹ ہے جسے مختلف براؤزرس میں قدرے مختلف انداز میں جگہ دیا گیا ہے۔ نیز فائر فاکس میں فائل براؤزر کو جاوا اسکرپٹ کے ذریعہ ڈائریکٹ انووک کر پانا ممکن نہیں ہے اس کام کے لیئے فائل ٹائپ کے ان پٹ ایلیمینٹ کا ہونا لازم ہے لہٰذا ایک اضافی اسٹیپ اس DOM ایلیمینٹ کو وجود میں لانے کے لیے ضروری ہو جاتا ہے، جب کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں فائل برؤزر کو جاوا اسکرپٹ کے ذریعہ ڈائریکٹ انووک کر پانا ممکن ہے۔
واضح رہے کہ یہ عمل خود کار نہیں ہے بلکہ جی میل کی جاوا اسکرپٹ سب سے پہلے آپ کے براؤزر کو ڈٹیکٹ کرتا ہے اور اسی مناسبت سے ایوینٹ لسنرس موزوں فنکشنس کا انتخاب کرتے ہیں۔

یہ مضمون کچھ زیادہ ہی ٹیکنیکل ہو گیا ہے۔ لہٰذا بہت کم احباب کے لیے افادیت رکھتا ہے جس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ممکن ہے کوئی اسے عام فہم انداز میں واضح کر سکے۔
 
نہیں یہ فنکشن یوزر کنٹرولڈ نہیں ہے بلکہ فائر فاکس کے بنیادی ڈھاںچے میں ھی اس کی گنجائش نہیں دی گئی ہے۔ ممکن ہے کہ کبھی فائر فاکس ڈیویلوپر اس پر توجہ دیں تب شاید ممکن ہو سکے۔
 
Top