بہت عمدہ
ذوالقرنین بھائی، مزہ آ گیا، بچپن یاد دلا دیا آپ نے۔
ہم دوست یار سائیکل پہ ہنہ اور اوڑک نکل جایا کرتے تھے، کبھی چلتن، کبھی دشت، کبھی ہزار گنجی اف کیا مزے تھے، ہزار گنجی میں میرا کالج 'پاک سوئس کالج' بھی تھا۔ جہاں میں نے ڈومیسائل کے انتظار میں ایک دو ماہ پڑھا لیکن پھر چھوڑ دیا۔
کوئٹہ سے باہر نکلتے ہوئے بائیں طرف والے راستے پر جو شروع میں پہاڑوں کے گود میں دشت نام کا چھوٹا سا ہموار اور سرسبز خطہ ہے وہاں ہماری ، ہمارے ایک عزیز کی اور ایک دوست کی زمین بھی تھی جس پہ خوبانی اور دوسرے پھلوں کے باغ تھے۔ اور قدرتی پانی کے چشمے۔ کیا مزے کے دن تھے وہ۔