موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
یعنی بنا دیکھے ہی پسند کرلیا اسے:rolleyes:

ویسے برف دیکھنے کے لیے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں۔
بس فریزر کھولیں اور دیکھ لیں;)
 

ظفری

لائبریرین
یہاں ایل اے کیلی فورنیا میں موسم بلکل کراچی کی مانند ہے ۔ دھوپ اور گرمی ہے ۔ سوچ رہا ہوں بیچ پر جا کر آج ڈوبتے ہوئے سورج کا نظارہ کروں ۔

ارے ہاں اندر کا موسم تو بتانا بھول گیا کہ

جب بھی یہ دل اداس ہوتا ہے
جانے کون آس پاس ہوتا ہے ۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
یعنی بنا دیکھے ہی پسند کرلیا اسے

ویسے برف دیکھنے کے لیے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں۔
بس فریزر کھولیں اور دیکھ لیں
فہیم بھائ سچی مجھے برف باری بہت پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تو فریزر میں بھی برف نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی چاہتا ہے اڑ کر سوات یا مری چلی جاؤں۔
دیکھو گی بھی کیسے؟ کمپیوٹر کے آگے سے ہٹو، کہیں گھومو پھرو۔

آجکل تو کوئٹہ میں بھی خاصی برف باری ہو رہی ہے، زین سے رابطہ کرو۔
نہیں اس جنم(جہاں) میں نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخرت میں۔۔۔۔۔۔۔ اور زین کیا کر لیں گے؟
 

فہیم

لائبریرین
فہیم بھائ سچی مجھے برف باری بہت پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تو فریزر میں بھی برف نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی چاہتا ہے اڑ کر سوات یا مری چلی جاؤں۔


سوات میں تو آج کل دھماکوں اور گولیوں کی اتنی گرمی ہے کہ برف باری کا کچھ پتہ نہیں:(

اگر جاسکتی ہو تو مری چلی جاؤ،
اگر نہیں‌ جاسکتیں تو پھر صبر کرو:)
 

شمشاد

لائبریرین
میں کہہ رہا ہوں، کوئٹہ قریب ہے اور وہاں بھی بہت برف باری ہوئی ہے۔

زین وہیں کہیں نامعلوم مقام پر مل جائیں گے اور کوئٹہ میں آپ کے لیے گائیڈ کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
لائف نہیں زندگی :) (شمشاد بھائی کے بقول )
اچھا! جب کبھی آنا ہوا تو مجھے یاد کرلینا۔ ابھی زیادہ سیر سپاٹے کرنے کی بجائے پڑھائی پر توجہ دو۔
آپ کونسی کلاس میں ہو؟ اور پڑھائی کس وقت کرتی ہو ؟

--------
شمشاد بھائی برف تو ہفتہ پہلی پڑی تھی کوئٹہ میں برف بارش کے بعد پگھل گئی جبکہ پہاڑوں پر اب بھی کچھ کچھ برف پڑی ہے ۔ ہاں ، زیارت میں کئی فٹ برف پڑی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
مطلب تو اسے برف دیکھنا ہے ناں۔

یہاں تو اب پنکھے چل رہے ہیں۔ یہی حال رہا تو اس ماہ کے آخر میں اے سی چلنے لگ جائیں گے۔
 
یہاں ایل اے کیلی فورنیا میں موسم بلکل کراچی کی مانند ہے ۔ دھوپ اور گرمی ہے ۔ سوچ رہا ہوں بیچ پر جا کر آج ڈوبتے ہوئے سورج کا نظارہ کروں ۔

ارے ہاں اندر کا موسم تو بتانا بھول گیا کہ

جب بھی یہ دل اداس ہوتا ہے
جانے کون آس پاس ہوتا ہے ۔
اچھا۔۔۔۔ اس وقت کون آس پاس ہے؟؟؟؟ ;)
م۔س۔ن پر جواب دینے کی زحمت کرلیا کریں کبھی :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
باہر کا موسم خاصا خوشگوار ہے، نہ سردی نہ گرمی لیکن اندر کا بہت خراب ہوا ہوا ہے۔ گھر پہنچ کر ہی صحیح ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top